ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے ملک کے معاشی مستقبل کو نوجوان کاروباری صلاحیتوں سے جوڑتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی پائیدار ترقی کا دارومدار نوجوانوں کو روزگار کے متلاشی کے بجائے روزگار پیدا کرنے والے انٹرپرینیورز بنانے پر ہے،جدید ہنر، ٹیکنالوجی اور مالی معاونت سے لیس نوجوان اپنے اسٹارٹ اپس کو بین الاقوامی برانڈز میں بدلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریز کے تحت منعقدہ ”انٹرنیشنل ایس ایم ایز ایکسیلینس ایوارڈز 2026“ کی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیدال خان ناصر نے واضح کیا کہ ملک بھر میں فعال 71 لاکھ 40 ہزار سے زائد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملکی معیشت کی اصل بنیاد ہیں۔ یہ شعبہ قومی جی ڈی پی میں 40 فیصد، برآمدات میں 30 فیصد اور غیر زرعی شعبے میں روزگار کی فراہمی میں 80 فیصد سے زائد کا غیر معمولی حصہ ڈال رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ چھوٹے کاروباروں کو مالی اور تکنیکی سہولیات فراہم کرنے کا مطلب دراصل پورے ملک کے معاشی نظام کو محفوظ بنانا ہے۔
نوجوانوں کو ملازمتیں تلاش کرنے کے بجائے روزگار فراہم کرنےوالا بننا ہوگا ،سیدال خان

Leave a Reply