سابق صوبائی وزیرو رکن بلوچستان اسمبلی سردار عبدالرحمن کھیتران نے چاغی کے علاقے نوکچہ اور پشین کے زیارت کراس میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جدوجہد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مو¿ثر کارروائیاں قابلِ ستائش ہیں۔اپنے ایک بیان میں سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا ریاستی ادارے بھرپور انداز میں مقابلہ کر رہے ہیں۔ حالیہ کارروائیوں نے ثابت کیا ہے کہ امن و امان کو خراب کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی صلاحیت اور عزم موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے طویل عرصے سے امن کے لیے بے شمار مشکلات برداشت کی ہیں، اب کسی کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ خوف و ہراس کے ذریعے شہریوں کی زندگیوں، کاروباری سرگرمیوں اور ترقی کے عمل کو متاثر کرےسردار عبدالرحمن کھیتران کا کہنا تھا کہ دہشت گردی صرف سیکیورٹی کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ بلوچستان کی معاشی اور سماجی ترقی کو متاثر کرنے کی ایک کوشش بھی ہے۔ امن قائم ہوگا تو روزگار، سرمایہ کاری، تجارت اور ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، اس لیے صوبے میں امن کا تسلسل ہر صورت برقرار رکھنا ہوگا۔انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں فرائض انجام دینے والے جوانوں نے ایک مرتبہ پھر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

Leave a Reply