Daily Shujaat Quetta
September 3, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
روس ایران کو جدید سپرسونک کروز میزائل تیارکرنے میں مدد فراہم کر رہا ہے، برطانوی اخبارکا دعویٰبلوچستان کے نوجوان ہتھیاروں کے بجائے قلم کو طاقت بنائیں، ضیاءلانگومیرٹ اور شفافیت صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے،شکیل قادر خانسپریم کورٹ کے ججز کی اسپیکر بلوچستان سے ملاقات، صاحبزادے کے انتقال پر تعزیتاہم نوعیت کے منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی سست روی برداشت نہیں کی جائےگیبدامنی قبضہ گرو قوتوں کی پیدا کردہ ہے ، نواب ایاز خان جوگیزئیناشتہ نہیں کرتے تو اس کا بڑا نقصان جان لیںپی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیاپاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے پنچزکا عالمی ریکارڈ قائم کردیاعاقب جاوید نے انگلینڈ کیخلاف شکست کی ذمہ داری کپتان بابر اعظم اور کوچ سرفراز احمد پر ڈال دیروس ایران کو جدید سپرسونک کروز میزائل تیارکرنے میں مدد فراہم کر رہا ہے، برطانوی اخبارکا دعویٰبلوچستان کے نوجوان ہتھیاروں کے بجائے قلم کو طاقت بنائیں، ضیاءلانگومیرٹ اور شفافیت صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے،شکیل قادر خانسپریم کورٹ کے ججز کی اسپیکر بلوچستان سے ملاقات، صاحبزادے کے انتقال پر تعزیتاہم نوعیت کے منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی سست روی برداشت نہیں کی جائےگیبدامنی قبضہ گرو قوتوں کی پیدا کردہ ہے ، نواب ایاز خان جوگیزئیناشتہ نہیں کرتے تو اس کا بڑا نقصان جان لیںپی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیاپاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے پنچزکا عالمی ریکارڈ قائم کردیاعاقب جاوید نے انگلینڈ کیخلاف شکست کی ذمہ داری کپتان بابر اعظم اور کوچ سرفراز احمد پر ڈال دی

بدامنی قبضہ گرو قوتوں کی پیدا کردہ ہے ، نواب ایاز خان جوگیزئی

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب محمد ایاز خان جوگیزئی نے پشتونخوامیپ کے چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی کی دعوت پر کوئٹہ میں 31,30اگست اور یکم ستمبر 2026منعقدہ سہ روزہ پشتون قومی جرگہ (جنوبی پشتونخوا)کے اختتام پر صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب تاریخی جرگہ کے انعقاد پر جنوبی پشتو نخوا کے تمام عوام اور پشتون قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اب ہم سب نے ہمت کرنی ہوگی اور اپنی حالت خود بدلنے کے لیے قدم اٹھانے ہوں گے۔ اتحاد اتفاق اور یگانگی کی جو مثال آج آپ نے پیش کی ہے یہ ہمارے تاریخ کا حصہ اور آنے والی نسلوں کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔ پشتونخواوطن کی معدنیات اور تمام قدرتی خزانوں پر قبضہ جمانے کے لیے کچھ لوگوں نے ہمارے وطن کا سودا غیروں سے کر کے دہشت گردی کے ذریعے ہمیں اپنے وطن کی حق ملکیت حق کے حاکمیت اور حق کے خود ارادیت سے محروم کرنا چاہتے ہیں ۔جرگہ کی تمام کمیٹیاں قابل داد قابل تحسین ہیں ۔آج جنوبی پشتونخوا نے اپنے تمام اضلاع میں 1400 سے زائد ممبران کا انتخاب کر کے اپنے مستقبل کو سنوارنے اور محفوظ بنانے کا تاریخی فیصلہ کیا ہر صورت میں اسے عملی جامع پہنا کر رہیں گے۔ بدامنی دراصل قبضہ گر قوتوں کی جانب سے پیدا کردہ ہے جہاں وسائل دریافت ہوں وہاں دہشت گردی کو پھیلایا جاتا ہے تاکہ لوگوں کو ڈرا، دھمکا کر قتل و غارت ، خوف وہراس میں ڈال کر ان کی قدرتی وسائل پر قبضہ کیا جا سکے ان کی زمینیں الاٹ کی جائیں اور انہیں نقل مکانی پر مجبور کیا جائے ۔21ویں صدی میں عوام کے ساتھ ایسی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *