سپریم کورٹ کے ججز کی اسپیکر بلوچستان سے ملاقات، صاحبزادے کے انتقال پر تعزیت سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس روزی خان بڑیچ نے بلوچستان صوبائی اسمبلی میں اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی سے ملاقات کی اور ان کے جواں سال صاحبزادے ثناءاللہ خان اچکزئی کے انتقال پر دلی تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔اس موقع پر معزز ججز نے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی اور سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

Leave a Reply