Daily Shujaat Quetta
June 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
نیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنپسنی کے قریب فجیرہ سے آنے والے آئل ٹینکر میں کریو کے رہائشی حصے میں لگنے والی آگ بجھا دی گئیالیکشن کمیشن نےگلگت بلتستان انتخابات کےسرکاری نتائج کا اعلان کردیانیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنپسنی کے قریب فجیرہ سے آنے والے آئل ٹینکر میں کریو کے رہائشی حصے میں لگنے والی آگ بجھا دی گئیالیکشن کمیشن نےگلگت بلتستان انتخابات کےسرکاری نتائج کا اعلان کردیا

سکی مقابلوں کے سوٹ اور کھلاڑیوں کا کارکردگی بڑھانے کے لیے مبینہ طور پر عضو تناسل میں انجیکشن لگانے پر تنازع

رواں برس جنوری میں جرمن اخبار بِلڈ نے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سکی جمپرز مقابلوں میں چھلانگ لگانے کے لیے استعمال ہونے والے سوٹ کی پیمائش سے قبل اپنے عضو تناسل میں ہائیلورونک ایسڈ کے انجیکشن لگا رہے ہیں۔

اب عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کا کہنا ہے کہ اگر انھیں بات کے شواہد مل جاتے ہیں کہ مرد سکی جمپرز مقابلوں کے دوران اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اپنے عضو تناسل میں انجیکشن لگا رہے ہیں تو اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز ہو سکتا ہے۔

لیکن یہ معاملہ ہے کیا؟

ویسے تو کھیلوں میں ہائیلورونک ایسڈ کے استعمال پر پابندی نہیں۔ جرمن اخبار کی رپورٹ کے مطابق، ہائیلورونک ایسڈ کے انجیکشن کی مدد سے عضو تناسل کی موٹائی کو ایک سے دو سینٹی میٹر تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

اس سے کھلاڑیوں کی جانب سکی مقابلے کے دوران استعمال کیے جانے والے ان کے سوٹ کی کُل سطح کا رقبہ بڑھ جائے گا۔ بین الاقوامی سکی اور سنو بورڈ فیڈریشن ایس آئی ایس کے مطابق، سوٹ کا سائز بڑھنے سے سکی جمپر کو ہوا میں اپنی پرواز کو بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔

ایف آئی ایس کے سکی جمپنگ کے مردوں کے مقابلے کے ڈائیریکٹر سینڈرو پرٹائل کہتے ہیں سوٹ کے ہر ایک اضافی سینٹی میٹر سے بہت فرق پڑتا ہے۔ ’اگر آپ کے سوٹ کی سطح کا رقبہ محض پانچ فیصد بڑھ جائے تو آپ زیادہ دوری تک پرواز کر پائیں گے۔‘

جب میلان کورٹینا سرمائی اولمپکس میں ایک پریس کانفرنس میں عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل اولیور نگلی سے بِلڈ کی رپورٹ میں کیے گئے دعووں کے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’میں سکی جمپنگ کی تفصیلات سے واقف نہیں، اور مجھے نہیں معلوم کہ اس سے کارکردگی کو کیسے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔‘

شیئر کریں: WhatsApp

awais

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *