Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

پسنی فش ہاربر کی بحالی سے مقامی معیشت کو تقویت ملے گی،سرفرازبگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پسنی فش ہاربر کی بحالی اور فعالیت سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منگل کو یہاں منعقد ہوا، جس میں ہاربر کو مکمل طور پر فعال بنانے اور ماہی گیری کے شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمٰن، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی زاہد سلیم، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات، سیکرٹری فشریز طارق قمر سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ کو پسنی فش ہاربر کی موجودہ صورتحال، درپیش چیلنجز اور بحالی کے ممکنہ لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے ہاربر کو مکمل طور پر فعال اور پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے جامع فزیبلٹی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ رپورٹ رواں سال مئی تک پیش کی جائے تاکہ منصوبے کو عملی شکل دی جا سکے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے غیر قانونی ٹرالنگ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو واضح ہدایات جاری کیں کہ ماہی گیروں کے حقوق کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سمندری وسائل کے تحفظ اور مقامی ماہی گیروں کے معاشی مفادات کا دفاع حکومت کی اولین ترجیح ہے انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ پسنی فش ہاربر کی بحالی سے نہ صرف مقامی معیشت کو تقویت ملے گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے، جس سے گوادر اور ملحقہ علاقوں کے عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ تمام اقدامات شفافیت، پیشہ ورانہ مہارت اور مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت بلوچستان صوبے کے ساحلی علاقوں کی ترقی، ماہی گیری کے فروغ اور سمندری معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے ٹھوس اور دیرپا اقدامات جاری رکھے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *