Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈز صوبہ میںدیہی علاقوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ہے، جعفرخان مندوخیل

گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈز (پی پی اے ایف) کا صوبہ بلوچستان میں غریب اور کمزور کمیونیٹیز بالخصوص دیہی علاقوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ہے۔ لوگوں کو غربت سے بازیافت کرنے میں مدد کیلئے وسائل اور خدمات تک رسائی فراہم کرنے والی تمام کوششیں خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ اسکے علاوہ صوبہ میں زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں میں ویلیو چینز اور مارکیٹ روابط کو بہتر بنانے کے بہت مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔
گورنر مندوخیل نے پی پی اے ایف پر زور دیا کہ وہ صوبہ کے دورافتادہ اور پسماندہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی میں تعاون فراہم کریں تاکہ غربت اور پسماندگی کے خاتمہ ممکن ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پاورٹی ایلیوشن فنڈز کے صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عبد الرحمٰن خان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین لائیو سٹاک کیلئے زیادہ سودمند ہے اور مالداری سے ہماری کل آبادی کے ایک بڑے حصے کی روزی روٹی لائیو سٹاک سے وابستہ ہے لیکن پچھلے کئی عشروں سے بارشوں کی کمی اور خشک سالی کی وجہ سے مجموعی طور پر لائیو سٹاک کو بہت نقصان پہنچا ہے. انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کے نتیجے میں پورے سیارہ زمین کے اوسط درجہ حرارت میں بتدریج اضافے اور رونما ہونے والے نقصاندہ پہلوو¿ں کی بڑی ذمہ داریاں ترقی یافتہ صنعتی ممالک پر عائد ہوتی ہیں لیکن ان کے منفی اثرات دنیابھر کے تمام ممالک پر مرتب ہو رہے ہیں.

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *