اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہم نے تیسری عالمی جنگ ہونے سے روکی ہے، 100 سال کی ڈپلومیسی میں بھی یہ کامیابی نہیں مل سکتی تھی۔
قومی ادارہ برائے صحت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اللہ تعالی نے ریاست چلانے والوں سے کام لے لیا ہے، ہمیں آج گرین پاسپورٹ پر کریڈٹ مل رہا ہے، 100 سال کی ڈپلومیسی سے بھی یہ کامیابی نہیں مل سکتی تھی، ہم نے تیسری جنگ عظیم روکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تونسہ میں اس سال ایچ آئی وی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، جو کیس رپورٹ کیا جا رہا ہے وہ 2024 کا ہے جبکہ اسلام آباد میں ایچ آئی وی کا کوئی آؤٹ بریک نہیں ہوا ، کل 618 کیسز ہیں، جن میں سے اسلام آباد سے 210 کیسز ہیں، اسلام آباد میں راولپنڈی، آزاد کمشیر، کے پی کے اور گلگت بلتستان سے لوگ آتے ہیں جن کی تعداد 408 ہے، یچ آئی وی کے خطرات موجود ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ایچ آئی وی کی روک تھام کیلئے گلوبل فنڈ امداد کرتا ہے، 2024 سے 2026 کےلیے فنڈ 65 ملین ڈالر تھا، جس کی معیاد جون 2026 میں ختم ہو جائے گی، 65 ملین ڈالر میں سے حکومت کو 3.9 ملین ڈالر کو دیے گئے، 61.1 ملین ڈالر کی ہم باز پرس نہیں کر سکتےکیونکہ یہ این جی اوز کےپاس ہے، باقی رقم نئی زندگی اور یو این ڈی پی کو دی گئی ہے۔

Leave a Reply