Daily Shujaat Quetta
August 28, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

شاہزیب رند نے محنت، لگن اور عزم سے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے،سردار یارمحمد رند

رند قبیلے کے سربراہ و سیاسی رہنما سردار یار محمد رند نے نامور کک باکسنگ کھلاڑی شاہزیب رند کی حالیہ کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہزیب رند نے اپنی محنت، لگن اور عزم سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ شاہزیب رند جیسے باصلاحیت نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، جنہوں نے محدود وسائل کے باوجود بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، جسے مناسب سرپرستی اور مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں ۔
انہوں نے وفاقی اوربلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شاہزیب رند کو بین الاقوامی مقابلوں اور فائیٹس کے دوران ہر ممکن مالی، فنی اور انتظامی تعاون فراہم کریں تاکہ وہ بہتر انداز میں اپنی تیاری جاری رکھ سکیں کھلاڑیوں کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس ضمن میں سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے کھیلوں کے شعبے کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ یہی میدان نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرتا ہے اور معاشرے میں صحت مند رجحانات کو فروغ دیتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *