Daily Shujaat Quetta
August 28, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

لورالائی پولیس کی کارروائی ،منشیات ساز فیکٹری پر چھاپہ

لورالائی پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ منشیات ساز فیکٹری پر چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی، جبکہ تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔ایس ایس پی لورالائی ڈاکٹر فہد احمد (PSP) نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 8 مئی کو خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او میختر انسپکٹر ہمایوں ناصر اور سی آئی اے انچارج سب انسپکٹر محمد انور جلالزئی کی سربراہی میں لورالائی کے علاقے منزکی، میختر میں کامیاب کارروائی کی گئی۔

کارروائی کے دوران منشیات تیار کرنے والی ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے کارروائی کے دوران 5 من سے زائد چرس، 15 من سے زائد بھنگ اور 39 کلوگرام کوکنار قبضے میں لے لیا۔ برآمد شدہ منشیات کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ایس ایس پی ڈاکٹر فہد احمد کے مطابق واقعے میں ملوث تین ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لورالائی پولیس منشیات کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے اور نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ایس ایس پی لورالائی کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں، اسمگلروں اور منشیات کی کاشت میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی کو بھی معاشرے کو تباہی کی طرف دھکیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ منشیات سمیت دیگر جرائم کے حوالے سے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں تاکہ عوامی تعاون سے علاقے میں امن و امان کے قیام، نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *