خضدار میں دو روزہ جھالاوان سمر فیسٹیول کا پہلا کامیاب دن۔ بلوچستان حکومت کے وژن کمشنر قلات ڈویڑن ڈاکٹر طفیل بلوچ کی اور ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی و ماتحت منیجمنٹ نے بھرپور محنت اور منصوبہ بندی کے ساتھ اس فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ ولولے اور رونق ایسی ہے جیسے بہار خود چلی آئی ہو۔ فیسٹیول کا پہلا دن خاص طور پر خواتین اور بچوں کے لئیے منعقد کیا گیا۔ ہوا میں پھولوں اور لذیذ بلوچی پکوانوں کی خوشبوئیں گھل رہی تھیں، رنگوں کا ایک سمندر بکھرا ہوا تھا اور ہر طرف مسکراہٹیں اور خوشی کی لہریں نظر آ رہی تھیں۔
اس سے قبل سابق ایجوکیشن آفیسر غلام فاطمہ نے فیتہ کاٹ کر فیسٹیول کا افتتاح کیاکمشنر قلات ڈویڑن ڈاکٹر طفیل بلوچ اور کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کی زیر نگرانی منعقدہ اس فیسٹیول میں تعلیم، ثقافت اور روایات کا خوبصورت امتزاج دیکھنے کو ملا۔ فیسٹیول میں علم، آے آئی جدیدیت فنون لطیفہ اور تفریحی سرگرمیوں کی بھرپور رونق ہے۔ مختلف شعبہ جات کے افسران نے فیسٹیول کا دورہ کیا اور شرکاءکے ساتھ خوشگوار لمحات گزارے۔فیسٹیول میں ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کے ہمراہ ایس ایس پی خضدار دوستین دشتی، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چیئرمین ایڈووکیٹ بشیر احمد جتک، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عابد حسین بلوچ، ایم ایس خضدار ہسپتال ڈاکٹر سرمد سعید، ایگزیکٹو آفیسر انجینئر سلیم رزاق عمرانی، روبینہ کریم، ظاہر کریم اور دیگر معززین موجود تھے۔
انہوں نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور بچوں و خواتین کے ساتھ مل کر فیسٹیول کا لطف اٹھایا۔خضدار میں منعقدہ دو روزہ جھالاوان سمر فیسٹیول تعلیم، ثقافت اور روایات کا حسین امتزاج نظر آ رہا ہے۔ ایک طرف خوبصورت بک اسٹالز ہیں جہاں نئی کہانیوں کی کتابیں، بچوں کی رنگین کہانیاں اور پرانی ادبی کتابیں سب کو اپنی طرف کھینچ رہی ہیں۔ دوسری طرف روایتی بلوچی لذیذ ڈشز کے اسٹالز سجے ہوئے ہیں۔ کہیں رنگ برنگے پھولوں اور ہینڈی کرافٹس کے اسٹالز تو کہیں روایتی بلوچ میوزکل سازوں کی دھنیں فضا کو مسحور کر رہی ہیں۔ بچے ماں کے ہاتھ تھامے مختلف اسٹالز کے گرد گھوم رہے ہیں، طالبات روایتی لباس میں خوش ہیں اور شرکاءکی آنکھوں میں خوشی کی چمک صاف نظر آ رہی ہے۔بلدیہ پارک خضدار میں لگ بھگ 50 اسٹالز سجائے گئے ہیں۔ چیف آفیسر خضدار وڈیرہ صالح جاموٹ کی تعریف کی جا رہی ہے کہ انہوں نے بلدیہ پارک کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے چیئرمین محمد آصف جماعتیں اور وائس چیئرمین نے بھی تعاون کیا۔ فیسٹیول میں پولیس نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کررکھی ہے جب کہ خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیئیے۔ایس ایس پی خضدار دوستین دشتی نے کہا: یہ فیسٹیول نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے اور صحت مند تفریح کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہے۔ امن و امان کے ساتھ ساتھ ثقافتی سرگرمیاں بھی ہماری ترجیح ہیں۔”ایڈووکیٹ بشیر احمد جتک چیئرمین آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی نے کہا کہ شہریوں اور انتظامیہ کے تعاون سے ایسے پروگرامز خضدار کی مثبت تصویر کو اجاگر کر رہے ہیں۔ آج یہاں بچیوں کی خوشی دیدنی ہے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عابد حسین بلوچ ایگزیکٹو آفیسر محکمہ مواصلات و تعمیرات انجینئر سلیم رزاق نے کہا کہ فیسٹیول میں بک اسٹالز اور تخلیقی سرگرمیاں بچوں اور طالب علموں کے تعلیمی معیار کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ایم ایس خضدار ہسپتال ڈاکٹر سرمد سعیدنے کہا کہ صحت مند تفریح معاشرے کی فلاح کے لیے ضروری ہے۔ یہ فیسٹیول لوگوں میں خوشی اور مثبت سوچ پیدا کر رہا ہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عابد حسین بلوچ روبینہ کریم اور ظاہر کریم کی محنت اور لگن کو خاص طور پر سراہا جا رہا ہے۔ ان دونوں نے فیسٹیول کے کامیاب انعقاد میں دن رات ایک کر کے بھرپور حصہ ڈالا، جس کی وجہ سے پروگرام میں بچوں، طالبات اور خواتین کی بڑی تعداد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔یہ دو روزہ فیسٹیول خضدار کے نوجوانوں، خواتین اور بچوں کے لیے ایک یادگار موقع ثابت ہو رہا ہے جو نہ صرف تفریح فراہم کر رہا ہے بلکہ مقامی ثقافت، تعلیم اور تخلیقی صلاحیتوں کو بھی فروغ دے رہا ہے۔

Leave a Reply