Daily Shujaat Quetta
August 29, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

آپریشن غضب للحق پوری قوت، عزم کےساتھ جاری رہے گا، وزیراعظم

QUETTA : Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif chairs a meeting of the Provincial Apex Committee of National Action Plan.— NNI, May 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے “نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر” کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان کسی بھی مہم جوئی کے خلاف اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے ہر قیمت ادا کرے گا۔آپریشن غضب للحق پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری ہے۔ افغان طالبان کے زیر اثر دہشتگرد پراکسی عناصر سے معصوم شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق منگل کو وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا ۔ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ آمد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا استقبال کیا۔

وزیراعظم نے فیکلٹی اور زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، آپریشنل تیاری اور ملکی دفاع کے لیے قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے مادرِ وطن کے دفاع میں شہداءکی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج قومی خودمختاری، امن اور استحکام کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے “معرکہ حق” کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج کی تاریخی کامیابی حاصل کی اوربھارت کی بلااشتعال جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے ذمہ دارانہ طرز عمل اور تحمل کا مظاہرہ کیا، جسے عالمی برادری نے بھی تسلیم کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ “آپریشن غضب± اللحق” پوری قوت کے ساتھ جاری ہے، جس کا مقصد افغان طالبان میں موجود دہشت گرد پراکسیوں کے خلاف کارروائی، معصوم شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں و سہولت کار نیٹ ورکس کو نشانہ بنانا ہے۔وزیراعظم نے جموں و کشمیر اور فلسطین کے عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔انہوں نے دوست ممالک سے تعلق رکھنے والے زیر تربیت افسران کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے عسکری سفارتکاری اور دفاعی تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے “نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر” کے طور پر کردار ادا کر رہا ہے۔وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراءدفاع، داخلہ و اطلاعات اور وزیر اعلیٰ بلوچستان بھی موجود تھے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *