Daily Shujaat Quetta
August 29, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

ہم متوازن اور یکساں تعمیر و ترقی پر یقین رکھتے ہیں،گورنر بلوچستان

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پولیٹیکل فلاسفی کے تناظر میں مخلوط حکومت کو حقیقی جمہوریت کے عملی اظہار کے طور پر دیکھا جاتا ہے کیونکہ یہ عوامی حقوق اور مفادات کی وسیع نمائندگی کو یقینی بناتی ہے۔ بلوچستان کی مخلوط صوبائی حکومت میں ہم اتحادیوں کے درمیان انصاف اور مساوات کو یقینی بنا کر جمہور کی جمہوریت کو برقرار رکھیں گے اور پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان پارلیمانی نمائندگی بالخصوص صوبائی بجٹ کی تقسیم میں مساوی حصہ مختص کریں گے، ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہر پارٹنر کی آواز سنی جائے تاکہ ہر حلقے کی ترقیاتی ضروریات کو متوازن بنایا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی پارلیمنٹرینز اور دیگر سیاسی رہنماو¿ں سے گورنر ہاو¿س کوئٹہ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ متوازن اور یکساں تعمیر و ترقی پر یقین رکھتے ہیں۔ صوبے کے دورافتادہ اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو ان کی دہلیز پر تمام بنیادی سہولیات فراہم کرتا ایک بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے عام آدمی کو مستفید کرنا اشد ضروری ہے۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے عوام کے منتخب عوامی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ عوام کی امیدوں اور توقعات پر پورا اترنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ سیاست قیادت کی عوام کی خدمت اور درست نمائندگی سے مشروط ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *