Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

نہتے شہریوں پر حملے نے بزدلی اور انسانیت دشمنی کو بے نقاب کر دیاہے

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردارسربلند جوگیزئی نے کوئٹہ میں ٹرین پر خود کش حملے میں فرنٹیر کور کے اہلکاروں سمیت دیگر شہریوں کی شہادت اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ نہتے شہریوں اور عوامی مقامات کو نشانہ بنا کر دہشت گردوں نے ایک بار پھر اپنی بربریت، بزدلی اور انسانیت دشمنی کو بے نقاب کر دیاہے معصوم مسافروں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے والوں کاکسی بھی مذہب سے تعلق نہیں ہے،پاکستان پیپلز پارٹی شہداءکے اہل خانہ کے غم میں برابرکی شریک ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سردارسربلند جوگیزئی نے کہا کہ بزدل دہشت گردوں نے عید اپنے گھروں کو منانے کیلئے جانے والے شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن قوتیں دہشتگرد تنظیموں اور ان کے سہولت کاروں کو مالی معاونت فراہم کر کے ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتی ہیں تاکہ پاکستان معاشی اور سیاسی طور پر کمزور ہو جائے لیکن دشمن کو یہ جان لینا چاہیے کہ پاکستانی قوم اپنی افواج اور ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی خود کش دھماکے میں شہید اورزخمی ہونے والے افرادکے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جواررحمت میںجگہ دے اورپسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *