ڈپٹی چیئرمین سینیٹ پاکستان، سیدال خان ناصر نے بین الاقوامی یومِ پارلیمان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پارلیمان کسی بھی جمہوری ریاست کا وہ بنیادی ستون ہے جہاں عوام کی آواز کو آئینی اور قانونی شکل دی جاتی ہے، قومی پالیسیوں کی سمت متعین ہوتی ہے اور اجتماعی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے مستقبل کا تعین کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر سال 30 جون کو منایا جانے والا بین الاقوامی یومِ پارلیمان اس حقیقت کی تجدید کا دن ہے کہ مضبوط، خودمختار اور باوقار پارلیمانی ادارے ہی جمہوری استحکام، قانون کی بالادستی، شفاف طرزِ حکمرانی اور عوامی اعتماد کی ضمانت ہوتے ہیں۔ ایک فعال پارلیمان نہ صرف عوامی مسائل کا مو¿ثر حل پیش کرتی ہے بلکہ قومی یکجہتی، سماجی انصاف اور پائیدار ترقی کے فروغ میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان وفاق کی وحدت، آئینی بالادستی اور جمہوری روایات کے استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری سنجیدگی اور عزم کے ساتھ نبھا رہی ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ مو¿ثر قانون سازی، عوامی امنگوں کی ترجمانی، پارلیمانی نگرانی اور بین الپارلیمانی تعاون ایسے بنیادی ستون ہیں جو ریاستی اداروں کو مضبوط اور جمہوری نظام کو مستحکم بناتے ہیں۔سیدال خان ناصر نے کہا کہ موجودہ عالمی منظرنامے میں پارلیمانی سفارت کاری کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے، کیونکہ پارلیمانیں بین الاقوامی تعاون، علاقائی امن، باہمی احترام اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مو¿ثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان عالمی پارلیمانی برادری کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید وسعت دینے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

Leave a Reply