Daily Shujaat Quetta
September 2, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ناشتہ نہیں کرتے تو اس کا بڑا نقصان جان لیںپی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیاپاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے پنچزکا عالمی ریکارڈ قائم کردیاعاقب جاوید نے انگلینڈ کیخلاف شکست کی ذمہ داری کپتان بابر اعظم اور کوچ سرفراز احمد پر ڈال دیامریکی حملوں کے بعد ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر جوابی حملہ، بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰنیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئینیویارک میں چاقو بردار خاتون کا حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاکپانی خطے کی لائف لائن ہے، اسے بطور ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے، وزیراعظمافغانستان اور پاکستان باہمی انحصار کو بحران کے بجائے مشترکہ معاشی مفادات کیلئے استعمال کرسکتے ہیں: افغان سفیر کا این ڈی یو میں خطابپاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی 27-2026 کی چیئرمین شپ سنبھال لیناشتہ نہیں کرتے تو اس کا بڑا نقصان جان لیںپی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیاپاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے پنچزکا عالمی ریکارڈ قائم کردیاعاقب جاوید نے انگلینڈ کیخلاف شکست کی ذمہ داری کپتان بابر اعظم اور کوچ سرفراز احمد پر ڈال دیامریکی حملوں کے بعد ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر جوابی حملہ، بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰنیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئینیویارک میں چاقو بردار خاتون کا حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاکپانی خطے کی لائف لائن ہے، اسے بطور ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے، وزیراعظمافغانستان اور پاکستان باہمی انحصار کو بحران کے بجائے مشترکہ معاشی مفادات کیلئے استعمال کرسکتے ہیں: افغان سفیر کا این ڈی یو میں خطابپاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی 27-2026 کی چیئرمین شپ سنبھال لی

تمام منصوبوں میں اعلیٰ معیار کے تعمیراتی میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے ،عبدالرزاق ساسولی

ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کی صدارت میں ضلع خضدار کے مختلف علاقوں میں پی ایس ڈی پی (PSDP) فیز ٹو اور فیز تھری کے تحت جاری تعمیراتی اور مرمتی منصوبوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر افس میں اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں میں اعلیٰ معیار کے تعمیراتی میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے اور کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وڈھ اکبر علی مزار زئی اسٹنٹ کمشنر خضدار عبدالحفیظ کاکڑ ایگزیکٹو انجینیئر سی این ڈبلیو بلڈنگ سلیم رزاق عمرانی ایگزیکٹو انجینیئر سی این ڈبلیو روڈ قاضی عتیق الرحمن ایگزیکٹو ایگزیکٹو انجینئر سی این ڈبلیو ای اینڈ ڈیم سجاد احمد انجینیئر پی ایچ ای عبدالرو¿ف قمبرانی ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر انجینئرنگ حاجی لیاقت ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد انور زہری اور دیگر افسران اجلاس میں موجود تھے ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ منصوبوں کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا ناقص تعمیراتی کام کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ ضلع خضدار کے عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔ا

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *