Daily Shujaat Quetta
September 1, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ناشتہ نہیں کرتے تو اس کا بڑا نقصان جان لیںپی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیاپاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے پنچزکا عالمی ریکارڈ قائم کردیاعاقب جاوید نے انگلینڈ کیخلاف شکست کی ذمہ داری کپتان بابر اعظم اور کوچ سرفراز احمد پر ڈال دیامریکی حملوں کے بعد ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر جوابی حملہ، بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰنیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئینیویارک میں چاقو بردار خاتون کا حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاکپانی خطے کی لائف لائن ہے، اسے بطور ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے، وزیراعظمافغانستان اور پاکستان باہمی انحصار کو بحران کے بجائے مشترکہ معاشی مفادات کیلئے استعمال کرسکتے ہیں: افغان سفیر کا این ڈی یو میں خطابپاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی 27-2026 کی چیئرمین شپ سنبھال لیناشتہ نہیں کرتے تو اس کا بڑا نقصان جان لیںپی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیاپاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے پنچزکا عالمی ریکارڈ قائم کردیاعاقب جاوید نے انگلینڈ کیخلاف شکست کی ذمہ داری کپتان بابر اعظم اور کوچ سرفراز احمد پر ڈال دیامریکی حملوں کے بعد ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر جوابی حملہ، بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰنیپال میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئینیویارک میں چاقو بردار خاتون کا حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاکپانی خطے کی لائف لائن ہے، اسے بطور ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے، وزیراعظمافغانستان اور پاکستان باہمی انحصار کو بحران کے بجائے مشترکہ معاشی مفادات کیلئے استعمال کرسکتے ہیں: افغان سفیر کا این ڈی یو میں خطابپاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کی 27-2026 کی چیئرمین شپ سنبھال لی

حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے، کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کےلئے پ±رعزم ہے،بلال کاکڑ

بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق صوبے میں سرمایہ کاری، تجارت اور صنعتی ترقی کے فروغ کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اسی وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ، بیوٹمز کے اشتراک سے آئندہ ماہ عالمی معیار کی بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو منعقد کرے گا، جو صوبے کی معاشی ترقی، سرمایہ کاری کے فروغ اور نوجوانوں کے لیے نئے روزگار اور کاروباری مواقع پیدا کرنے میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بیوٹمز میں منعقدہ بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو کے رضاکار طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر قائم لاشاری، بیوٹمز کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر میر وائس کاسی، رجسٹرار ڈاکٹر احسن اچکزئی ،فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ بلال خان کاکڑ نے کہا کہ سرکاری شعبے میں تمام نوجوانوں کو ملازمت فراہم کرنا ممکن نہیں اس لئے نوجوان انٹرپرنیورشپ اور کاروبار کی جانب آئیں ، ہم صوبے کی یوتھ کو مواقع اور تربیت فراہم کرینگے ، انہوںنے کہا کہ حکومت بلوچستان سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے، سرمایہ کاری کے عمل کو آسان بنانے اور نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کے لیے مو¿ثر اقدامات کر رہی ہے تاکہ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کار بلوچستان کے مختلف شعبوں میں اعتماد کے ساتھ سرمایہ کاری کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ منعقد ہونے والی بلوچستان انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ایکسپو میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار، کاروباری شخصیات، صنعتی ادارے، ترقیاتی شراکت دار، سفارتی نمائندے، تعلیمی ادارے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین شرکت کریں گے۔ ایکسپو کے دوران بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع، صنعتی شعبے، معدنی وسائل، زرعی و تجارتی امکانات، سیاحت اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کو مو¿ثر انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔ انہوں نے رضاکار طلبہ و طالبات کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی بڑے قومی اور بین الاقوامی ایونٹ کی کامیابی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان کی توانائیاں، پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور جذبہ اس ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *