Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

کیا کچھ خواتین کو وہ رنگ بھی نظر آتے ہیں جو دیگر لوگ نہیں دیکھ سکتے؟

فائن آرٹ کی استاد کونچیٹا اینٹیکو کا کہنا ہے کہ جب اُنھیں یہ احساس ہوا کہ اُن کے طلبہ وہ رنگ نہیں دیکھ سکتے جو وہ خود دیکھتی سکتی ہیں، تو وہ چونکے بنا نہ رہ سکیں۔

اینٹیکو کہتی ہیں کہ وہ روزمرہ کی چیزوں میں ’بے شمار رنگ‘ دیکھتی ہیں، جیسے کہ سائے میں، جہاں زیادہ تر لوگ صرف ایک ہی رنگ دیکھنے کی بات کرتے ہیں۔

وہ سمجھتی تھیں کہ ہر کوئی دنیا کو اسی طرح دیکھتا ہے جیسے وہ دیکھتی ہیں، لیکن بعد میں اپنے طلبہ سے بات کر کے ان پر واضح ہوا کہ ایسا نہیں ہے۔

وہ یاد کرتے ہوئے بتاتی ہیں ’میں نے بعد میں کسی سے پوچھا: آپ نے کبھی کچھ کہا کیوں نہیں؟ اس نے جواب دیا، آپ استاد ہیں۔ ہم نے بس یہ سمجھا کہ آپ کوئی فنکارانہ کام کر رہی ہیں۔‘

بعد میں اینٹیکو کو جینیاتی جائزے کے ذریعے معلوم ہوا کہ ان میں ٹیٹراکرو میسی یعنی رنگ دیکھنے کی ایک بہتر صلاحیت کی حیاتیاتی استعداد موجود ہے، جو ممکنہ طور پر کسی فرد کو ایسے رنگ دیکھنے کی اجازت دے سکتی ہے جو دوسرے لوگ نہیں دیکھ سکتے۔

زیادہ تر لوگوں کی آنکھوں میں مخصوص خلیوں کی تین اقسام ہوتی ہیں جنھیں کونز کہا جاتا ہے۔

اس کی ہر قسم روشنی کی مختلف لہروں سے متحرک ہوتی ہے، جو تقریباً سرخ، سبز اور نیلے رنگ سے مطابقت رکھتی ہیں۔

اس کے بعد یہ خلیے اپنے سگنل دماغ کو بھیجتے ہیں اور ہم جو مخصوص رنگ دیکھتے ہیں وہ اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ دماغ کو مختلف کونز سے ملنے والے سگنلز کا مجموعہ کیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *