Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقادٹیبل ٹینس فیملی کا سفر، والدین کے بعد طہٰ بلال بھی ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے تیارایران نے میرے ایک بیٹے کو قتل کرنے کی کوشش کی: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا دعویٰعالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردیعمران خان کی قید اور مبینہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائيں: جمائما کا برطانوی حکومت سے مطالبہسپریم کورٹ میں توہین عدالت کا جواب وزیراطلاعات یا وزیرقانون نہیں بلکہ وزیر داخلہ دیں گے، رانا ثنااللہٹرمپ کا دورہ تہران سے قبل فیلڈ مارشل کو فون، ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کی درخواست کی: رائٹرزدورہ ایران میں فیلڈ مارشل کی ایرانی رہنماؤں سے ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیالمحنت کش پاکستانیوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،میرسرفرازبگٹیشہریوں کے تحفظ کےلئے جدید نگرانی کے نظام کومزید علاقوں تک وسعت دی جائےگی، سرفراز بگٹینیب بلوچستان کی جانب سے شکایات کنندگان کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد

شیخ حسینہ دور کے ایک مبینہ ماورائے عدالت قتل کے الزام میں بنگلادیشی فوجی افسرکو حراست میں لےلیا گیا

ڈھاکا: شیخ حسینہ دورحکومت میں ہونے والے  ایک سیاست دان کے مبینہ ماورائے عدالت قتل کے الزام میں بنگلادیشی فوجی افسر کو حراست میں لے لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ قتل 2018 میں حسینہ واجد حکومت کی جانب سے شروع کی گئی انسداد منشیات مہم کے دوران ہوا تھا، جس میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں سے کئی ہلاکتوں کے بارے میں الزام لگایا گیا  تھا کہ وہ سکیورٹی فورسز کے ساتھ مبینہ جعلی مقابلوں میں ہوئیں۔

بنگلادیشی کرائم ٹربیونل نےگزشتہ ہفتے جنوب مشرقی ضلع کاکس بازار کےکونسلر اکرم الحاق کے قتل سے متعلق 11 حکام کے خلاف درخواست منظور کی تھی، جن میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ، ایک سابق پولیس سربراہ اور 6 حاضر سروس و ریٹائرڈ فوجی افسران شامل ہیں۔ 

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں بریگیڈیئر جنرل مفتاح الدین احمد بھی شامل ہیں، جنہیں بنگلادیشی فوج کی جانب سے حراست میں لیا گیا ہے۔

بنگلادیشی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ایک عہدیدار  نے بریگیڈیئر جنرل مفتاح الدین احمد کو حراست میں لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی قانون کے مطابق کی جا رہی ہے۔

ان  کی گرفتاری شیخ حسینہ واجد کے دور حکومت میں ہونے والے اقدامات سے متعلق ٹربیونل کی اب تک کی اہم ترین کارروائیوں میں سے ایک سمجھی جا رہی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *