معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے اطلاعات و سیاسی امور شاہد رند نے ضلع پشین کے علاقے سرانان بازار میں سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدوروں پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔شاہد رند نے کہا کہ معصوم اور محنت کش مزدوروں کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی سفاکیت اور بزدلی کا ثبوت ہے۔ دہشت گردی کی اس کارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر بلوچستان کے امن، ترقی اور عوام کے حوصلوں کو متزلزل نہیں کرسکتے۔ محنت کش مزدور اپنے روزگار اور صوبے کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کر رہے تھے، انہیں نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔
معصوم اور محنت کش مزدوروں کو نشانہ بنانا دہشتگردوں کی سفاکیت اور بزدلی کا ثبوت ہے

Leave a Reply