Daily Shujaat Quetta
September 3, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
روس ایران کو جدید سپرسونک کروز میزائل تیارکرنے میں مدد فراہم کر رہا ہے، برطانوی اخبارکا دعویٰبلوچستان کے نوجوان ہتھیاروں کے بجائے قلم کو طاقت بنائیں، ضیاءلانگومیرٹ اور شفافیت صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے،شکیل قادر خانسپریم کورٹ کے ججز کی اسپیکر بلوچستان سے ملاقات، صاحبزادے کے انتقال پر تعزیتاہم نوعیت کے منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی سست روی برداشت نہیں کی جائےگیبدامنی قبضہ گرو قوتوں کی پیدا کردہ ہے ، نواب ایاز خان جوگیزئیناشتہ نہیں کرتے تو اس کا بڑا نقصان جان لیںپی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیاپاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے پنچزکا عالمی ریکارڈ قائم کردیاعاقب جاوید نے انگلینڈ کیخلاف شکست کی ذمہ داری کپتان بابر اعظم اور کوچ سرفراز احمد پر ڈال دیروس ایران کو جدید سپرسونک کروز میزائل تیارکرنے میں مدد فراہم کر رہا ہے، برطانوی اخبارکا دعویٰبلوچستان کے نوجوان ہتھیاروں کے بجائے قلم کو طاقت بنائیں، ضیاءلانگومیرٹ اور شفافیت صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے،شکیل قادر خانسپریم کورٹ کے ججز کی اسپیکر بلوچستان سے ملاقات، صاحبزادے کے انتقال پر تعزیتاہم نوعیت کے منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی سست روی برداشت نہیں کی جائےگیبدامنی قبضہ گرو قوتوں کی پیدا کردہ ہے ، نواب ایاز خان جوگیزئیناشتہ نہیں کرتے تو اس کا بڑا نقصان جان لیںپی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیاپاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے پنچزکا عالمی ریکارڈ قائم کردیاعاقب جاوید نے انگلینڈ کیخلاف شکست کی ذمہ داری کپتان بابر اعظم اور کوچ سرفراز احمد پر ڈال دی

جمعیت علماءاسلام بلوچستان غم کی اس گھڑی میں شہداءکے خاندانوں کے ساتھ برابر کی شریک ہے

صوبائی امیر جمعیت علماءاسلام بلوچستان سینیٹر مولانا عبدالواسع، جنرل سیکرٹری مولانا آغا محمود شاہ اور صوبائی ترجمان حاجی دلاور خان کاکڑ نے زیارت کراس پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں کیپٹن ضیاءاور دیگر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کی اس بزدلانہ اور انسانیت سوز کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع، امن و سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کیپٹن ضیاءاور دیگر شہدا قوم کے حقیقی ہیروز ہیں، جن کی لازوال قربانیوں کو پوری قوم ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھے گی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی رہے گی۔ انہوں نے شہداءکے درجات کی بلندی، مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماءاسلام بلوچستان غم کی اس گھڑی میں شہداءکے خاندانوں کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں کسی صورت قابلِ قبول اور برداشت نہیں، امن و امان کو سبوتاڑ کرنے اور ملک میں خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر دراصل پاکستان کے امن، استحکام اور قومی وحدت کے دشمن ہیں۔ ریاستی اداروں اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کے خلاف بلاامتیاز مو¿ثر کارروائی کرتے ہوئے ان کے مکمل نیٹ ورک کا قلع قمع کیا جائے اور شہدائ کے خون کا حساب لیا جائے۔ رہنماو¿ں نے کہا کہ جمعیت علمائ اسلام بلوچستان ملک کے دفاع اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف قومی سطح پر مو¿ثر، جامع اور مستقل حکمتِ عملی کی ضرورت پر زور دیتی ہے تاکہ وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *