چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی زیر صدارت سیکریٹریز کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں تمام انتظامی سیکریٹریز سمیت ڈویژنل کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی سطح پر انتظامی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں، دفاتر میں آفیسران و عملے کی حاضری کو یقینی بنانا، خالی آسامیوں اور عوامی خدمات کی فراہمی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تمام محکموں کی سرکاری گاڑیوں کی کنڈیم نیشن کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ اس موقع پر سرکاری گاڑیوں کی موجودہ حالت، ناقابلِ استعمال گاڑیوں کی نشاندہی اور انہیں قواعد و ضوابط کے مطابق کنڈیم یا نیلام کرنے کے عمل کا جائزہ لیا گیا تاکہ سرکاری وسائل کا مو¿ثر اور شفاف استعمال یقینی بنایا جا سکے۔ اجلاس میں مختلف محکموں میں خالی آسامیوں کی تفصیلات، ترقی کے منتظر ملازمین اور ابتدائی بھرتیوں سے متعلق امور پر بھی غور کیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ خالی آسامیوں، ترقیوں اور بھرتیوں کے معاملات قواعد و ضوابط، میرٹ اور شفافیت کے اصولوں کے مطابق نمٹائے جائیں تاکہ محکموں کی کارکردگی متاثر نہ ہو۔ چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اجلاس کے فیصلوں پر مقررہ مدت کے اندر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سیکرٹریز اپنے اٹیچڈ محکموں میں ملازمین کی بر وقت اور مستقل حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ عوامی سہولیات بروقت اور مو¿ثر انداز میں فراہم ہوں۔ حاضری کا ٹھوس نظام، ذمہ دارانہ نگرانی اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف قانونی کاروائی سے سرکاری خدمات کی شفافیت اور عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

Leave a Reply