Daily Shujaat Quetta
August 28, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

شیر افضل کا وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے انتخاب کو چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سہیل آفریدی کے بطور وزیر اعلیٰ انتخاب کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی تباہی اور خراب گورننس کا حشر زبان زد عام ہے، کے پی ہیلتھ سیکٹر اور اسپتالوں میں کم قیمت میں دوائیاں خریدی بیچی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو میرے چیلنج کرنے کا معلوم ہوا تو اس نے کہا ایسا نہیں کرنا، میں علی امین گنڈاپور کی بات کو اب رد کر رہا ہوں اور انتخاب کو چیلنج کروں گا۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ عمران خان بمقابلہ نواز شریف کیس میں سپریم کورٹ نے فیصلہ دے رکھا ہے، 2018 میں نواز شریف کے سینیٹر کی ٹکٹوں پر بانی پی ٹی آئی عدالت گئے، سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ سزا یافتہ جیل سے کوئی احکامات نہیں دے سکتا، بانی پی ٹی آئی کے حکم پر سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ کے باہر نامزدگی کا بتایا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نامزدگی عدالت میں چیلنج کررہا ہوں، اُمید ہے سہیل آفریدی گھر جائیں گے، میری کوئی ذاتی عداوت نہیں لیکن سہیل آفریدی کو لانے کا فیصلہ غلط تھا، ان کو لانے کے فیصلے نے پارٹی کو توڑ کر رکھ دیا ہے۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی پارٹی کی مزاحمت کی طاقت کو نچلے مقام پر لے آیا ہے، وہ چند ماہ مزید رہا تو پارٹی تنکوں کی طرح بکھر جائے گی، پارٹی بچانی ہے تو سہیل آفریدی اور سلمان اکرم راجہ وغیرہ کو سائیڈ لائن کرنا ہوگا، بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کو اختیار دیا جانا چاہیے، اگر بیرسٹر گوہر اور علی امین کو بااختیار بنایا جائے تو بانی 3 ماہ میں باہر آجائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *