Daily Shujaat Quetta
August 28, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

خواتین ہمارے معاشرے کا اہم ترین حصہ ہیں،گورنر بلوچستان

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیئرپرسن نیشنل کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن نورین بانو لہڑی کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خواتین کے حقوق، اختیارات اور بنیادی آزادیوں سمیت صنفی مساوات کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ خواتین کی حیثیت سے متعلق قومی کمیشن درحقیقت خواتین اور بچیوں کے حقوق، بہبود، تحفظ، معاشی خودمختاری اور انصاف تک رسائی میں انتہائی اہم اور موثر کردار ادا کر رہا ہے۔

کمیشن کے مینڈیٹ اور جاری اقدامات کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے ادارے معاشرے میں خواتین کے باوقار مقام کو مستحکم کرنے اور صنفی مساوات کے فروغ کیلئے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے اس بات پر خصوصی خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا کہ پہلی بار بلوچستان کی ایک قابل اور باصلاحیت خاتون محترمہ نورین بانو لہڑی کو خواتین کی حیثیت سے متعلق قومی کمیشن کی چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ محترمہ نورین بانو لہڑی اپنے تجربے، وژن اور قائدانہ صلاحیتوں کے ذریعے نہ صرف قومی سطح پر بلکہ بلوچستان میں خواتین کی ترقی، تحفظ اور معاشی طور پر بااختیار بنانے کیلئے مزید موثر اقدامات کریگی۔

گورنر بلوچستان نے یقین دلایا کہ صوبے میں خواتین کے حقوق، تعلیم، معاشی خودمختاری، انصاف تک رسائی اور صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے سے متعلق ہر مثبت اقدام میں گورنر ہا¶س اور صوبائی سطح پر ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے مشترکہ کاوشیں وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس سلسلے میں خواتین کی حیثیت سے متعلق قومی کمیشن کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا۔ خواتین کی حیثیت سے متعلق قومی کمیشن کی چیئرپرسن اور ان کی ٹیم نے گورنر بلوچستان کا ہر ممکن تعاون اور رہنمائی فراہم کرنے کی یقین دہانی پر خصوصی شکریہ ادا کیا اور ملاقات کو انتہائی مثبت، تعمیری اور حوصلہ افزاءقرار دیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *