Daily Shujaat Quetta
August 28, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

معرکہ حق پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے ،صادق عمرانی

بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیرِ آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے ”معرکہ حق” کو پاکستان کی عزت، طاقت اور بلند وقار کا دن قرار دیا ہے، اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے جرات اور بہادری سے فوری ردعمل کے ذریعے دشمن ملک بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا، انہوں نے کہا کہ معرکہ حق پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے جس میں پاک فوج نے دشمن کی حملے کو مہارت سے ناکام بنایا اس تاریخی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر نو مئی 2026 کو ملک بھر میں اس کا جشن منایا جا رہا ہے یہ معرکہ قومی یکجہتی عسکری مضبوطی اور دفاعی صلاحیتوں کے عروج کی علامت قرار دیا گیا ہے۔

میر محمد صادق عمرانی نے مزید کہا کہ پاک فوج کے لڑاکا طیاروں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں عسکری مہارت کے ذریعے بھارتی جنگی جہازوں کو تباہ کرکے پوری دنیا میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا، صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیاءمیں ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے اور ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر باوقار طریقے سے پرامن رہ کر خطے کی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کیا جائے لیکن جنگی جنون میں مبتلا بھارت شروع دن ہی سے پاکستان کو غیر مستحکم کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی ناکام کوششیں کر رہا ہے جس میں اسے ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ہمیشہ حب الوطنی کے ساتھ سیاسی و عسکری قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *