Daily Shujaat Quetta
August 28, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

مفت اور معیاری علاج ملنا ملک کے ہر شہری کا حق ہے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کو سستے علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے پانچ سال بعد جب وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کادور حکومت مکمل ہوگا تو بلوچستان میں صحت کے شعبے میں واضح بہتری نظرآئے گی،بلوچستان حکومت نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے ذریعے بھرتیوں اور ٹیسٹ کا عمل شروع کیا ہے جسے سندھ میں بھی لیکر جائیں گے منفی قوتیں جو ملک اور بلوچستان کو ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھ سکتیں انہیں شکست ہوگی بلوچستان حکومت ایک سال میں نصیرآباد میں گھمبٹ ہسپتال کی طرز پر ہسپتال تعمیر کرکے دے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں بلوچستان میں صحت کے شعبے میں 11اہم منصوبوں کا افتتاح کرنے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل،وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی،سینیٹرز ،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ،صوبائی وزراءبھی موجود تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان کے پسماندہ طبقے اوردور دراز علاقوں میں عوام کی خدمت کریں گے حکومت اگر عام آدمی کو طاقتور بنائے گی تو اسے ملک کی معیشت کو طاقت ملے گی ۔انہو ں نے کہا کہ دنیا ،خطے اور ملک میں مشکلات ہیں جس سے معاشی صورتحال پیدا ہورہی ہے خدانخواستہ یہ صورتحال معاشی بحران میں تبدیل ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کے عوام اور پسے ہوئے طبقات کیلئے صحت کا شعبہ انتہائی اہم ہے ہرایک کو زندگی میں کبھی نہ کبھی علاج کی ضرورت پڑتی ہے پیپلزپارٹی کا نظریہ ہے کہ صحت ہرایک کا بنیادی حق ہے ہم چاہتے ہیں کہ ہرایک کو مفت اور معیاری علاج ملے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ صحت کے شعبے کو ترجیح دی ہے ہم یہ چاہتے ہیں کہ معاشرے میں یہ نہ ہو کہ امیر کو علاج ملے اور پسماندہ طبقہ وسائل نہ ہونے کی وجہ سے علاج سے محروم رہے ہم عوام کو مفت اور معیاری علاج کی سہولیات انکی دہلیز پر دینے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان اورانکی ٹیم کو ہدایت کی تھی کہ سندھ میں صحت کے شعبے میں جو مثبت اقدامات ہوئے ہیں انہیں بلوچستان میں بھی لایا جائے دو سال کے اندراندر وزیراعلیٰ اورانکی ٹیم نے اتنے منصوبے مکمل کئے جس پر وہ داد کے مستحق ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جو منصوبے چل رہے ہیں پانچ سال بعد جب وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی کی مدت مکمل ہوگی اسکے ساتھ ہی یہ منصوبے بھی مکمل ہوچکے ہوں گے جس سے صحت کے شعبے میں واضح بہتر ی نظرآئے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے مجھے 20منصوبوں کا افتتاح کرنے کیلئے مدعو کیا تھالیکن میں عوام سے بار بارملنا چاتا ہوں

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *