Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

صوبائی حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلابی اقدامات پر عمل پیرا ہے،میر سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ آج کا دن صرف چند ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کا نہیں بلکہ بلوچستان کے عوام کی تقدیر بدلنے کی جانب ایک اہم پیش رفت کا دن ہے ماضی میں بلوچستان کے عوام شاید یہ تصور بھی نہیں کر سکتے تھے کہ انہیں گھر کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات میسر آئیں گی تاہم آج جدید ٹراما سینٹر، پیپلز ایئر ایمبولینس اور بینظیر ایمبولینس سروس جیسے منصوبے حقیقت بن چکے ہیں جو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت اور وڑن کا عملی ثبوت ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں محکمہ صحت بلوچستان کے مکمل شدہ منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران بھی موجود تھے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلابی اقدامات پر عمل پیرا ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وڑن کے مطابق بلوچستان میں تعلیم و صحت اور غریب عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مو¿ثر اقدامات کا تسلسل جاری ہے بلوچستان میں 99 بند اسکول فعال ہوچکے ہیں 13 ہزار سے زائد اساتذہ کی تعیناتی میرٹ پر کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں، خصوصاً نصیر آباد ڈویژن میں بحالی کا عمل جاری ہے اور اب تک آٹھ ہزار سے زائد مکانات کی تعمیر مکمل کی جاچکی ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگرچہ یہ منصوبہ وفاقی حکومت کے تحت جاری ہے اور صوبائی حکومت اس میں صرف معاونت فراہم کر رہی ہے گو کہ اس منصوبے میں صوبائی حکومت جو کردار چاہتی ہے وہ نہیں پایا اس لئے یہ منصوبہ اس رفتار سے مکمل نہیں کیا جاسکا جو ہماری خواہش تھی تاہم ہماری کوشش ہوگی کہ اس منصوبے پر تیزی سے عمل درآمد کیا جائے تاکہ متاثرہ خاندان جلد مکمل بحالی کی منزل حاصل کرسکیں انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وڑن خواتین کو بااختیار بنانا اور انہیں گھروں کی ملکیت فراہم کرنا ہے جس کے حصول کے لیے مزید مو¿ثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *