گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر منظور شاہ، ڈاکٹر ارشاد اور ان کے ساتھی اسٹاف ممبر کے اغوا کے خلاف اور ان کی فوری بازیابی کے لیے اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن یونیورسٹی آف بلوچستان اور فاپواسا بلوچستان چیپٹر کے اعلان کے مطابق آج یونیورسٹی آف بلوچستان , بیوٹمز ، تربت یونورسٹی ، خضدار انجینرنگ یونیورسٹی ، لورالائی یونیورسٹی ، لسبیلہ ، سبی اور گوادر یونیورسٹی میں اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن اور فپواسا کی پلیٹ فارم سے اساتذہ کرام اور ملازمین نے یومِ سیاہ منایا۔
اس موقع پر اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے اساتذہ، ملازمین اور آفیسران کے ہاتھوں پر کالی پٹیاں باندھیں اور اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا۔ یومِ سیاہ منانے والوں کا مطالبہ تھا کہ اغوا شدہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر، ڈاکٹر منظور شاہ، ڈاکٹر ارشاد اور ان کے ساتھی کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اور اساتذہ، آفیسران، ملازمین اور عام شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔مقررین نے کہا کہ آئے روز اساتذہ کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات باعثِ تشویش ہیں۔

Leave a Reply