Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

بلوچستان کے قدرتی وسائل خطے کے معاشی منظرنامے کو بدل سکتے ہیں، گورنر بلوچستان

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایم سی سی ٹانگسین ریسورسز لیمیٹڈ کے دورے کے موقع پر کہا کہ یہ کارپوریشن معدنی وسائل کے سلسلے میں خاص طور پر تانبے اور سونے میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ ہمیں سیندک کاپر گولڈ پروجیکٹ پر فخر ہے جو پاکستان اور چین تعاون جاری ہے۔ یہ منصوبہ قومی آمدنی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور ملازمتوں، بنیادی ڈھانچے اور مقامی سرمایہ کاری کے ذریعے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو آگے بڑھاتا ہے۔ یہ شراکت داری دراصل ایک اقتصادی منصوبے کے ساتھ پاکستان اور چین کے درمیان خوشحالی کا پل بھی ہے۔ وفاقی حکومت کے تعاون سے ہم اس تعاون کو مضبوط کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ مذکورہ منصوبہ کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ان وسائل سے موجودہ اور آنے والی نسلوں کو فائدہ پہنچے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر کامران مرتضیٰ، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، جمعیت علمائے اسلام کے عطاءالحق اور سید محمود شاہ بھی گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کے ہمراہ تھے جبکہ ایم سی سی ٹانگسین ریسورسز لیمیٹڈ کی جانب سے چیرمین(Jicheng Wang)، جنرل سیکرٹری (Hongyang Zhang), آفیس ڈائریکٹر (Hui Wang) اور ڈپٹی ڈائریکٹر(Jie Chen) موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان کا معاشی مستقبل بلوچستان کے مستقبل سے وابستہ ہے۔ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت چین کے ساتھ ہماری شراکت داری سے گہرا تعلق ہے۔

بلوچستان میں سٹریٹجک مقام، وسیع معدنی دولت اور بلیو اکانومی میں نمایاں صلاحیت موجود ہے۔ ہمارے قدرتی وسائل خطے کے معاشی منظرنامے کو بدل سکتے ہیں اور لاکھوں لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کر سکتے ہیں۔ ہم بلوچستان میں خاص طور پر معدنیات کی ترقی، پروسیسنگ اور متعلقہ انفراسٹرکچر میں زیادہ چینی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں۔ بلوچستان کی حکومت ایک مستحکم، محفوظ اور سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے ہم اپنے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرینگے، انفراسٹرکچر کو مضبوط کریں گے اور بلوچستان کو تجارت اور صنعت کا اہم مرکز بنائیں گے۔ میں بحیثیت گورنر بلوچستان نے MCC Tongsin Resources Ltd کی قیادت کا ان کے عزم اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا ان کے وژن کیلئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پاکستان اور چین ملکر مشترکہ ترقی، خوشحالی اور جدت کاری کا مستقبل تعمیر کریں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *