حکومتِ بلوچستان نے مستونگ کے علاقے گنجہ ڈھوری میں سی ایم آفس کے اہلکار انعام شاہ اور فنانس افسر فرید اللہ شاہ کے قتل کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان برائے سیاسی و میڈیا امورشاہد رند نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی، انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری اور قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت جاری کردی گئی، بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، حکومت امن و امان کے قیام کیلئے پرعزم ہے۔شاہد رند نے کہا کہ انعام شاہ اور فرید اللہ شاہ کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

Leave a Reply