پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری نے چمن ریلوے پھاٹک کے قریب ہونے والے افسوسناک اور دلخراش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت دشمن، بزدلانہ اور انتہائی قابلِ نفرت کارروائی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بے گناہ اور معصوم شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کسی بھی صورت میں رعایت یا ہمدردی کے مستحق نہیں ہو سکتے دہشتگردوں کو جلد جہنم واصل کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایسے درندہ صفت اور دہشت گرد عناصر نہ صرف انسانیت کے دشمن ہیں بلکہ پوری مہذب دنیا کے لیے ایک ناسور ہیں، جن کا کوئی مذہب، کوئی اخلاق اور کوئی اصول نہیں ہوتا۔ میر علی حسن زہری نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والا یہ دھماکہ ایک بار پھر اس بات کا ثبوت ہے کہ دشمن عناصر ملک میں بدامنی، خوف اور انتشار پھیلانے کے درپے ہیں۔ تاہم وہ یہ بات اچھی طرح جان لیں کہ پاکستانی قوم کسی بھی قسم کی دہشت گردی یا بزدلانہ کارروائی سے مرعوب نہیں ہو سکتی۔
کوئٹہ دھماکہ انسانیت دشمن، بزدلانہ اور انتہائی قابلِ نفرت کارروائی ہے، میر علی حسن زہری

Leave a Reply