بلوچستان کے سینئر صوبائی وزیر، پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ امریکا /ایران امن معاہدے میں پاکستان کے کلیدی کردار اور اس کی میزبانی نے عالمی سطح پر ملک کے بڑھتے ہوئے وقار اور سفارتی ساکھ کو اجاگر کیا ہے۔ اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ معاہدہ محاذ آرائی پر سفارتکاری کی فتح ہے جو وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مو¿ثر کاوشوں سے ممکن ہوا۔ میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ اس امن معاہدے سے پوری دنیا ایک خطرناک جنگ اور اس کے سنگین نتائج سے محفوظ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کے کھلنے سے تیل سمیت دیگر اشیاءکی ترسیل میں سہولت ہوگی جس سے عالمی تجارت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ صوبائی وزیر نے امید ظاہر کی کہ یہ پیش رفت خطے میں استحکام اور عالمی اقتصادی بہتری کے لیے معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے عالمی سطح پر قیامِ امن کے لیے سنجیدہ کوششیں کی ہیں اور توقع ہے کہ ان کوششوں کے ثمرات سے پاکستان بھی مستفید ہوگا۔
ایران امریکہ امن معاہدے سے پوری دنیا ایک خطرناک جنگ اور اس کے سنگین نتائج سے محفوظ ہوئی، میر صادق عمرانی

Leave a Reply