Daily Shujaat Quetta
August 28, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

گنداواہ شہر میںطارق خان مگسی کے فنڈ سے اہم ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری

صوبائی سینئر وزیر و رکنِ صوبائی اسمبلی نوابزادہ طارق خان مگسی کے خصوصی فنڈز سے گنداواہ شہر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہی منصوبوں میں نورانی چوک سے کلمہ چوک تک ڈبل روڈ کی تعمیر ایک اہم سنگِ میل ہے، جس کے دونوں اطراف پختہ نالیاں بھی تعمیر کی جا رہی ہیں تاکہ نکاسی آب کا مو¿ثر نظام قائم ہو اور شہریوں کو دیرپا سہولیات میسر آ سکیں۔اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف شہریوں کو آمدورفت کی جدید اور محفوظ سہولت فراہم ہوگی بلکہ گنداواہ شہر کی خوبصورتی، شہری انفراسٹرکچر اور تجارتی سرگرمیوں میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ترقیاتی کاموں کی نگرانی پراجیکٹ ڈائریکٹر حامد علی بنگلزئی، ایکسئین روڈ جھل مگسی ثاقب سرور اور متعلقہ عملہ انتہائی ذمہ داری اور پیشہ ورانہ انداز میں کر رہا ہے تاکہ منصوبہ اعلیٰ معیار کے مطابق بروقت مکمل ہو سکے۔عوامی، سماجی اور کاروباری حلقوں نے صوبائی سینئر وزیر نوابزادہ طارق خان مگسی کی عوام دوست پالیسیوں اور ترقیاتی وڑن کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نوابزادہ طارق خان مگسی کی مسلسل محنت، سنجیدہ کاوشوں اور خصوصی دلچسپی کے باعث رواں سال پی ایس ڈی پی میں گنداواہ۔نوتال روڈ کی تعمیر کے لیے بھی فنڈز مختص کیے گئے ہیں، جو ضلع جھل مگسی کی ترقی، عوامی سہولت اور بہتر مواصلاتی نظام کی جانب ایک نہایت اہم اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔عوام نے امید ظاہر کی ہے کہ اسی جذبے اور رفتار کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ جاری رہے گا، جس سے علاقے میں ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *