Daily Shujaat Quetta
August 28, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گزشتہ 3 ہفتوں سے احتجاج پر ہے

نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے صوبے میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور صوبائی حکومت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی عدم توجہی کے باعث یہ معاملہ اب سنگین بحران کی شکل اختیار کر چکا ہے جس سے صرف غریب ہی مشکل کا شکار ہورہے ہیں،فریقین موقف میں لچک پیدا کرکے بات چیت کا راستہ اختیار کریں۔میر رحمت صالح بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن گزشتہ 3 ہفتوں سے احتجاج پر ہے۔ اس دوران صوبے بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز مکمل طور پر بند ہیں۔ اس دوران حکومت کی جانب سے کسی مجاز شخص نے ڈاکٹروں سے رابطہ تک نہیں کیا نہ ہی احتجاج ختم کروانے کے لیے کوئی سنجیدہ کوش کی گئی جس سے معاملات مزید خرابی کی طرف گئے ہ انہوں نے کہا کہ جب ینگ ڈاکٹرز نے احتجاجی ریلی نکالی اور ریڈ زون میں دھرنے کا اعلان کیا تو اسے روک دیا گیا اور مجبوراً ڈاکٹروں نے تمام سروسز کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے جس پر قدغن نہیں لگایا جاسکتا میر رحمت صالح بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی انا کو ایک طرف رکھ کر فوری طور پر ڈاکٹرز کمیونٹی کے نمائندوں سے مذاکرات کرے ان کے خدشات سنے اورجائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرئے انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران بعض ڈاکٹروں کے رویے اور لہجے پر افسوس ہوا اس قسم کی زبان کا استعمال ایک مسیحا کے شایانِ شان نہیں انہوں نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سے تمام سروسز کے بائیکاٹ کے فیصلے پر فوری نظرثانی کرنے کی درخواست کی تاکہ غریب مریضوں کو ریلیف مل سکے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بطور اپوزیشن حکومت اور ڈاکٹرز کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ جلد از جلد حل ہو تاکہ ہسپتال دوبارہ کھلیں اور عوام کو علاج ملے

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *