Daily Shujaat Quetta
August 30, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

جعفرآباد، نصیرآباد، صحبت پور کے ٹیل کے آبادگار اس وقت شدید آبی بحران کا سامنا کر رہے ہیں

بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات انور بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے نصیرآباد ڈویژن، جعفرآباد، نصیرآباد، صحبت پور کے ٹیل کے آبادگار اس وقت شدید آبی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔ پٹ فیڈر کینال سے ٹیل کے علاقوں تک پانی کی غیر منصفانہ فراہمی کے باعث کسان شدید مشکلات میں مبتلا ہیں اور صورتحال روز بروز سنگین ہوتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت خریف کا سیزن ہے لیکن پانی کی شدید قلت کے باعث لاکھوں ایکڑ پر کھڑی چاول کی پنیری، دھان اور دیگر فصلیں سوکھنے اور تباہ ہونے کے دہانے پر ہیں۔ کسان کروڑوں روپے کے مالی نقصانات برداشت کرنے پر مجبور ہیں جبکہ دیہی علاقوں میں صورتحال اس حد تک سنگین ہو چکی ہے کہ آبپاشی کے پانی کے ساتھ ساتھ پینے کا صاف پانی بھی نایاب ہو چکا ہے۔ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف زرعی پیداوار متاثر ہوگی بلکہ پورے خطے کی معیشت اور لاکھوں افراد کا روزگار بھی شدید خطرات سے دوچار ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پانی کی منصفانہ تقسیم ہر آبادگار کا بنیادی حق ہے حکومت بلوچستان اور متعلقہ محکمہ آبپاشی کی آئینی و قانونی ذمہ داری ہے کہ ہیڈ سے لے کر ٹیل تک تمام علاقوں کو ان کے مقررہ حصے کے مطابق پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا امتیازی رویہ اختیار نہ کیا جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹ فیڈر کینال پر قائم تمام غیر قانونی واٹر کورسز، غیر قانونی پائپ لائنوں اور پانی چوری کے دیگر ذرائع کا بلاامتیاز خاتمہ کیا جائے۔ متعلقہ محکمہ سیاسی اشرافیہ، بااثر جاگیرداروں اور اثر و رسوخ رکھنے والے عناصر کے ساتھ کسی بھی قسم کی جانبداری سے باز آئے اور قانون کو بلا تفریق نافذ کرے تاکہ کسی طاقتور طبقے کی وجہ سے ٹیل کے کسان اپنے جائز حق سے محروم نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ اگر پٹ فیڈر کینال میں پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے اور غیر قانونی مداخلت کا خاتمہ کیا جائے تو ٹیل کے آبادگاروں کے مسائل بڑی حد تک حل ہو سکتے ہیں۔ بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کسانوں کے آئینی، قانونی اور معاشی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر جمہوری اور پارلیمانی فورم پر اپنی آواز بلند کرتی رہے گی اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کرتے ہوئے ٹیل کے علاقوں تک ان کا مکمل پانی پہنچایا جائے تاکہ زرعی معیشت کو مزید تباہی سے بچایا جا سکے۔
٭

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *