Daily Shujaat Quetta
August 31, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
بلوچ کالونی، میر مٹھا اسٹریٹ اور رئیسانی اسٹریٹ کے مکینوں کو کیا مسئلہ درپیش ہے ؟اولاد نہ ہونے کا سماجی دباؤ خواتین میں ’’سوڈوسائسیس‘‘ کا سبب بن سکتا ہےہائی بلڈ شوگر جیسے لاعلاج سمجھے جانے والے مرض سے مکمل نجات دلانے میں مدگار غذا دریافتوالدین کی طویل عمر بچوں کی طویل زندگی کا امکان بڑھاتی ہے، تحقیقسڈنی میراتھون میں پاکستانیوں کی شاندار کارکردگی، قومی رنرز میں دانش الہیٰ بازی لے گئےمحمد عباس لارڈز میں 5 وکٹ لینے والے پاکستان کے ساتویں بولر بن گئےلارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 194 رنز سے شکست دے دیترک بحریہ اور صومالی فورسز کی مشترکہ کارروائی، قزاقوں کے قبضے سے بحری جہاز بازیاب کروالیاازبکستان چین سے J-10CE لڑاکا طیارے خریدنے والا دوسرا ملک بن گیاافغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کا ہلمند میں 9 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰبلوچ کالونی، میر مٹھا اسٹریٹ اور رئیسانی اسٹریٹ کے مکینوں کو کیا مسئلہ درپیش ہے ؟اولاد نہ ہونے کا سماجی دباؤ خواتین میں ’’سوڈوسائسیس‘‘ کا سبب بن سکتا ہےہائی بلڈ شوگر جیسے لاعلاج سمجھے جانے والے مرض سے مکمل نجات دلانے میں مدگار غذا دریافتوالدین کی طویل عمر بچوں کی طویل زندگی کا امکان بڑھاتی ہے، تحقیقسڈنی میراتھون میں پاکستانیوں کی شاندار کارکردگی، قومی رنرز میں دانش الہیٰ بازی لے گئےمحمد عباس لارڈز میں 5 وکٹ لینے والے پاکستان کے ساتویں بولر بن گئےلارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 194 رنز سے شکست دے دیترک بحریہ اور صومالی فورسز کی مشترکہ کارروائی، قزاقوں کے قبضے سے بحری جہاز بازیاب کروالیاازبکستان چین سے J-10CE لڑاکا طیارے خریدنے والا دوسرا ملک بن گیاافغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کا ہلمند میں 9 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

سود سے پاک مالیاتی نظام کا نفاذ پاکستان کی معیشت کیلئے ایک تاریخ ساز مرحلہ ثابت ہو سکتا ہے

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار، سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ پاکستان کو سود سے پاک مالیاتی نظام کی جانب منتقل کرنے کیلئے جامع، مربوط اور قابلِ عمل حکمتِ عملی اختیار کی جائے تاکہ یہ تبدیلی مرحلہ وار، مالیاتی استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے اور قومی معیشت کو کسی قسم کے جھٹکے سے محفوظ رکھتے ہوئے عمل میں لائی جا سکے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ معیشت کو اسلامی اصولوں سے ہم آہنگ کرنا ایک خوش آئند پیش رفت ہے، تاہم 2027 کے بعد اسلامی مالیاتی نظام کا مکمل نفاذ متعدد قانونی، انتظامی، تکنیکی اور مالیاتی چیلنجز سے مشروط ہوگا۔ اس مقصد کیلئے ضروری ہے کہ اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کو بھی شریعت سے ہم آہنگ اسلامی مالیاتی اصولوں کے مطابق تشکیل دیا جائے۔سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ موجودہ سرکاری قرضوں کو اسلامی مالیاتی ذرائع، بالخصوص سکوک، میں منتقل کرنا اس عمل کا سب سے بڑا امتحان ہوگا۔ اس کے ساتھ وفاقی و صوبائی قوانین میں ضروری ترامیم، مالیاتی ضوابط کی ازسرنو تشکیل اور روایتی بینکاری کے عملے کو اسلامی مالیات کی جامع تربیت فراہم کرنا بھی ناگزیر ہوگا، تاکہ دسمبر 2027 تک مطلوبہ قانونی اور انتظامی تیاری مکمل کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ مالیاتی نظام میں اچانک تبدیلی سے عدم استحکام پیدا ہونے کا خدشہ موجود ہے، اس لیے تدریجی اور منظم منتقلی ہی سب سے موزوں اور قابلِ عمل راستہ ہے۔ اس قومی مقصد کی کامیابی حکومت، اسٹیٹ بینک، مالیاتی اداروں، نجی شعبے اور ماہرینِ اسلامی مالیات کے درمیان مو¿ثر تعاون اور ہم آہنگی پر منحصر ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ سود سے پاک مالیاتی نظام سرمایہ کاری کو حقیقی معاشی سرگرمیوں سے منسلک کرنے، منافع و نقصان کی منصفانہ شراکت کو فروغ دینے، کاروباری اعتماد میں اضافہ کرنے، اسلامی بینکاری کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری متوجہ کرنے اور مالیاتی شمولیت کو وسعت دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کیلئے بھی متبادل سرمایہ کاری اور مالی سہولیات کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ قومی معیشت میں استحکام، شفافیت اور پائیدار ترقی کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *