Daily Shujaat Quetta
August 30, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
اولاد نہ ہونے کا سماجی دباؤ خواتین میں ’’سوڈوسائسیس‘‘ کا سبب بن سکتا ہےہائی بلڈ شوگر جیسے لاعلاج سمجھے جانے والے مرض سے مکمل نجات دلانے میں مدگار غذا دریافتوالدین کی طویل عمر بچوں کی طویل زندگی کا امکان بڑھاتی ہے، تحقیقسڈنی میراتھون میں پاکستانیوں کی شاندار کارکردگی، قومی رنرز میں دانش الہیٰ بازی لے گئےمحمد عباس لارڈز میں 5 وکٹ لینے والے پاکستان کے ساتویں بولر بن گئےلارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 194 رنز سے شکست دے دیترک بحریہ اور صومالی فورسز کی مشترکہ کارروائی، قزاقوں کے قبضے سے بحری جہاز بازیاب کروالیاازبکستان چین سے J-10CE لڑاکا طیارے خریدنے والا دوسرا ملک بن گیاافغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کا ہلمند میں 9 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰپاکستان اور سعودیہ میں زرعی اور غذائی تحفظ کی شراکت داری کے فروغ سے متعلق کامیاب مذاکراتاولاد نہ ہونے کا سماجی دباؤ خواتین میں ’’سوڈوسائسیس‘‘ کا سبب بن سکتا ہےہائی بلڈ شوگر جیسے لاعلاج سمجھے جانے والے مرض سے مکمل نجات دلانے میں مدگار غذا دریافتوالدین کی طویل عمر بچوں کی طویل زندگی کا امکان بڑھاتی ہے، تحقیقسڈنی میراتھون میں پاکستانیوں کی شاندار کارکردگی، قومی رنرز میں دانش الہیٰ بازی لے گئےمحمد عباس لارڈز میں 5 وکٹ لینے والے پاکستان کے ساتویں بولر بن گئےلارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 194 رنز سے شکست دے دیترک بحریہ اور صومالی فورسز کی مشترکہ کارروائی، قزاقوں کے قبضے سے بحری جہاز بازیاب کروالیاازبکستان چین سے J-10CE لڑاکا طیارے خریدنے والا دوسرا ملک بن گیاافغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کا ہلمند میں 9 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰپاکستان اور سعودیہ میں زرعی اور غذائی تحفظ کی شراکت داری کے فروغ سے متعلق کامیاب مذاکرات

سڈنی میراتھون میں پاکستانیوں کی شاندار کارکردگی، قومی رنرز میں دانش الہیٰ بازی لے گئے

سڈنی کی سڑکوں پر اتوار کو ہونے والی سڈنی میراتھون میں دنیا بھر کے ہزاروں رنرز کے ساتھ 30 سے زائد پاکستان اور پاکستانی نژاد رنرز نے 42.195 کلومیٹر کے چیلنج میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

پاکستانی رنرز میں سب سے نمایاں کارکردگی دانش الہیٰ کی رہی، جنہوں نے 3 گھنٹے 29 منٹ اور 7 سیکنڈ میں فنش لائن عبور کرکے پاکستانی رنرز میں سب سے تیز ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

دانش الہیٰ کے لیے یہ صرف ایک میراتھون نہیں تھی، وہ اس سے قبل بتا چکے تھے کہ وہ شلوار قمیض میں دوڑ کر پاکستان کا ایک نرم اور مثبت تاثر دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔ ساتویں میراتھون دوڑنے والے دانش نے اپنے انداز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا پیغام بھی دیا۔

کراچی کے نوشیروان علی 3 گھنٹے 49 منٹ اور 11 سیکنڈ کے ساتھ پاکستانی رنرز میں دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ خواتین میں ڈاکٹر رابعہ نعیم سب سے تیز رہیں، انہوں نے 3 گھنٹے 52 منٹ اور 25 سیکنڈ میں ریس مکمل کی۔

اسلام آباد کے نوید حسن نے 3 گھنٹے 55 منٹ اور 58 سیکنڈ کا وقت لیا، عامر بٹ نے 3 گھنٹے 57 منٹ اور 6 سیکنڈ جبکہ حرا دیوان نے 3 گھنٹے 57 منٹ اور 24 سیکنڈ میں فنش لائن عبور کی۔

کراچی کی خاتون رنر کوکب سرور نے 4 گھنٹے 4 منٹ اور 19 سیکنڈ جبکہ ڈاکٹر عدنان افضل نے 4 گھنٹے 4 منٹ اور 31 سیکنڈ میں ریس مکمل کی۔

عمر رشید نے 4 گھنٹے 21 منٹ اور 53 سیکنڈ، نعمان اکبر نے 4 گھنٹے 22 منٹ اور 6 سیکنڈ اور عریب عمران نے 4 گھنٹے 33 منٹ اور 27 سیکنڈ میں میراتھون مکمل کی۔

محمد یوسف نے 4 گھنٹے 37 منٹ اور 9 سیکنڈ، میر شہزاد نے 4 گھنٹے 38 منٹ اور 41 سیکنڈ جبکہ سعود صدیقی نے 4 گھنٹے 41 منٹ اور 40 سیکنڈ میں فنش لائن عبور کی۔

محمد منیب نے 4 گھنٹے 47 منٹ اور 15 سیکنڈ، خالد شیخ نے 4 گھنٹے 47 منٹ اور 35 سیکنڈ اور نادیا کرنانی نے 4 گھنٹے 48 منٹ اور 38 سیکنڈ میں ریس مکمل کی۔

ان رنرز میں جیو نیوز کے ڈپٹی اسپورٹس ایڈیٹر فیضان لاکھانی بھی شامل تھے، جنہوں نے 4 گھنٹے 54 منٹ اور 41 سیکنڈ میں اپنی تیسری فل میراتھون مکمل کی۔

فیضان لاکھانی کے لیے سڈنی میراتھون ایک اور خاص سنگ میل بھی تھی، کیونکہ یہ ان کی پہلی ورلڈ میراتھون میجر تھی۔ کئی ماہ کی تیاری، طویل رنز اور ٹریننگ سیشنز کے بعد انہوں نے سڈنی کی سڑکوں پر 42.195 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

سید عمار حسین نے 4 گھنٹے 54 منٹ اور 49 سیکنڈ، ڈاکٹر جہانزیب مغل نے 4 گھنٹے 55 منٹ اور 19 سیکنڈ جبکہ حسنین دھرمسے نے 4 گھنٹے 58 منٹ اور 38 سیکنڈ میں میراتھون مکمل کی۔

اس کے بعد ابو محمد نے 5 گھنٹے 14 منٹ اور 34 سیکنڈ، قمر ضیا نے 5 گھنٹے 21 منٹ اور 11 سیکنڈ، محمد زید فاروق نے 5 گھنٹے 46 منٹ اور 42 سیکنڈ اور زین عالم نے 5 گھنٹے 51 منٹ اور 48 سیکنڈ میں ریس مکمل کی۔

جنید میمن نے 5 گھنٹے 59 منٹ اور 3 سیکنڈ، عارف اللہ نے 6 گھنٹے 6 منٹ اور 37 سیکنڈ، جواد یوسف نے 6 گھنٹے 9 منٹ اور 27 سیکنڈ، تابش مختار نے 6 گھنٹے 20 منٹ اور 30 سیکنڈ جبکہ محمد شعیب نظامی نے 6 گھنٹے 34 منٹ اور 53 سیکنڈ کا وقت لیا۔

سڈنی میراتھون کا روٹ اس دوڑ کو منفرد بناتا ہے۔ نارتھ سڈنی سے شروع ہونے والی 42.195 کلومیٹر کی ریس سڈنی ہاربر برج سے گزرتی ہوئی شہر کے معروف مقامات سے ہوتی ہے اور رنرز سڈنی اوپیرا ہاؤس کے قریب فنش لائن تک پہنچتے ہیں۔

سڈنی میراتھون اب ورلڈ میراتھون میجرز کا حصہ ہے اور دنیا کے بہترین رنرز کے ساتھ عام رنرز کے لیے بھی عالمی سطح پر اپنی شناخت بنانے کا ایک بڑا پلیٹ فارم بن چکی ہے۔

پاکستانی رنرز کے لیے سڈنی کا یہ سفر صرف فنش لائن کی ٹائمنگ تک محدود نہیں۔ کسی کے لیے یہ ذاتی چیلنج تھا، کسی کے لیے عالمی میراتھون سرکٹ کا تجربہ، کسی کے لیے پاکستان کی نمائندگی کا موقع، اور کسی کے لیے یہ کئی ماہ کی محنت کو فنش لائن تک پہنچانے کی کہانی تھی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *