Daily Shujaat Quetta
August 30, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
بلوچ کالونی، میر مٹھا اسٹریٹ اور رئیسانی اسٹریٹ کے مکینوں کو کیا مسئلہ درپیش ہے ؟اولاد نہ ہونے کا سماجی دباؤ خواتین میں ’’سوڈوسائسیس‘‘ کا سبب بن سکتا ہےہائی بلڈ شوگر جیسے لاعلاج سمجھے جانے والے مرض سے مکمل نجات دلانے میں مدگار غذا دریافتوالدین کی طویل عمر بچوں کی طویل زندگی کا امکان بڑھاتی ہے، تحقیقسڈنی میراتھون میں پاکستانیوں کی شاندار کارکردگی، قومی رنرز میں دانش الہیٰ بازی لے گئےمحمد عباس لارڈز میں 5 وکٹ لینے والے پاکستان کے ساتویں بولر بن گئےلارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 194 رنز سے شکست دے دیترک بحریہ اور صومالی فورسز کی مشترکہ کارروائی، قزاقوں کے قبضے سے بحری جہاز بازیاب کروالیاازبکستان چین سے J-10CE لڑاکا طیارے خریدنے والا دوسرا ملک بن گیاافغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کا ہلمند میں 9 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰبلوچ کالونی، میر مٹھا اسٹریٹ اور رئیسانی اسٹریٹ کے مکینوں کو کیا مسئلہ درپیش ہے ؟اولاد نہ ہونے کا سماجی دباؤ خواتین میں ’’سوڈوسائسیس‘‘ کا سبب بن سکتا ہےہائی بلڈ شوگر جیسے لاعلاج سمجھے جانے والے مرض سے مکمل نجات دلانے میں مدگار غذا دریافتوالدین کی طویل عمر بچوں کی طویل زندگی کا امکان بڑھاتی ہے، تحقیقسڈنی میراتھون میں پاکستانیوں کی شاندار کارکردگی، قومی رنرز میں دانش الہیٰ بازی لے گئےمحمد عباس لارڈز میں 5 وکٹ لینے والے پاکستان کے ساتویں بولر بن گئےلارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 194 رنز سے شکست دے دیترک بحریہ اور صومالی فورسز کی مشترکہ کارروائی، قزاقوں کے قبضے سے بحری جہاز بازیاب کروالیاازبکستان چین سے J-10CE لڑاکا طیارے خریدنے والا دوسرا ملک بن گیاافغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کا ہلمند میں 9 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

محمد عباس لارڈز میں 5 وکٹ لینے والے پاکستان کے ساتویں بولر بن گئے

انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس نے 22 اوورز میں 3 میڈن اوور کیے اور 57 رنز کے بدلے 5 وکٹ کی پرفارمنس پیش کی۔

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 36 سال کے محمد عباس کے کرئیر کا یہ 32 واں ٹیسٹ ہے، جب کہ ان کے کرئیر میں 57 اننگز میں 8 واں موقع ہے، جب انہوں نے پانچ یا اس سے زائد وکٹ کی پرفارمنس پیش کی ہے۔

اپریل 2017 میں کنگسٹن جمیکا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے محمد عباس ٹیسٹ کرکٹ میں 22.25 کی اوسط سے 1121.3 اوورز میں اب تک 128کھلاڑیوں کو آؤٹ کر چکے ہیں ۔

محمد عباس کی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر یہ پہلی پانچ وکٹ کی بولنگ پرفارمنس ہے،جب کہ لارڈز کے تاریخی میدان پر وہ پاکستان کے ساتویں بولر ہیں ،جس نے اننگز میں پانچ وکٹ کی پرفارمنس پیش کی ہے۔

ان سے قبل جون 1954 میں خان محمد مرحوم پاکستان کے وہ پہلے بولر تھے،جنہوں نے لارڈز میں پاکستان کے لئے 5/61 کی پرفارمنس کے ساتھ پہلے بولر ہونے کا اعزاز حاصل کیا جس نے کرکٹ کے گھر کہلانے والے لارڈز میں اننگز میں پانچ وکٹ حاصل کیے تھے۔

اس فہرست میں دیگر بولرز میں 1982 میں مدثر نذر نے 6/32،  وقار یونس نے 1992 میں5/91،  مشتاق احمد نے 1996 میں 5/57 ،محمد عامر نے 2010 میں 6/84، اور یاسر شاہ نے 2016 میں 6/72 کی بولنگ پرفارمنس کے ساتھ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر پاکستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ وکٹ کی بولنگ پرفارمنس پیش کر نے کا مظاہرہ کیا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *