Daily Shujaat Quetta
August 30, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
بلوچ کالونی، میر مٹھا اسٹریٹ اور رئیسانی اسٹریٹ کے مکینوں کو کیا مسئلہ درپیش ہے ؟اولاد نہ ہونے کا سماجی دباؤ خواتین میں ’’سوڈوسائسیس‘‘ کا سبب بن سکتا ہےہائی بلڈ شوگر جیسے لاعلاج سمجھے جانے والے مرض سے مکمل نجات دلانے میں مدگار غذا دریافتوالدین کی طویل عمر بچوں کی طویل زندگی کا امکان بڑھاتی ہے، تحقیقسڈنی میراتھون میں پاکستانیوں کی شاندار کارکردگی، قومی رنرز میں دانش الہیٰ بازی لے گئےمحمد عباس لارڈز میں 5 وکٹ لینے والے پاکستان کے ساتویں بولر بن گئےلارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 194 رنز سے شکست دے دیترک بحریہ اور صومالی فورسز کی مشترکہ کارروائی، قزاقوں کے قبضے سے بحری جہاز بازیاب کروالیاازبکستان چین سے J-10CE لڑاکا طیارے خریدنے والا دوسرا ملک بن گیاافغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کا ہلمند میں 9 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰبلوچ کالونی، میر مٹھا اسٹریٹ اور رئیسانی اسٹریٹ کے مکینوں کو کیا مسئلہ درپیش ہے ؟اولاد نہ ہونے کا سماجی دباؤ خواتین میں ’’سوڈوسائسیس‘‘ کا سبب بن سکتا ہےہائی بلڈ شوگر جیسے لاعلاج سمجھے جانے والے مرض سے مکمل نجات دلانے میں مدگار غذا دریافتوالدین کی طویل عمر بچوں کی طویل زندگی کا امکان بڑھاتی ہے، تحقیقسڈنی میراتھون میں پاکستانیوں کی شاندار کارکردگی، قومی رنرز میں دانش الہیٰ بازی لے گئےمحمد عباس لارڈز میں 5 وکٹ لینے والے پاکستان کے ساتویں بولر بن گئےلارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 194 رنز سے شکست دے دیترک بحریہ اور صومالی فورسز کی مشترکہ کارروائی، قزاقوں کے قبضے سے بحری جہاز بازیاب کروالیاازبکستان چین سے J-10CE لڑاکا طیارے خریدنے والا دوسرا ملک بن گیاافغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کا ہلمند میں 9 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

بلوچ کالونی، میر مٹھا اسٹریٹ اور رئیسانی اسٹریٹ کے مکینوں کو کیا مسئلہ درپیش ہے ؟

کوئٹہ ۔بلوچ کالونی، میر مٹھا اسٹریٹ اور رئیسانی اسٹریٹ، بریوری روڈ کویٹہ کے مکینوں نے ایم ڈی واسا اور چیف انجینئر واسا سے پ±رزور مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ کافی عرصے سے جاری پانی کی شدید قلت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ علاقوں میں پانی کی فراہمی فی الفور بحال کی جائے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بلوچ کالونی، میر مٹھا اسٹریٹ اور رئیسانی اسٹریٹ میں طویل عرصے سے پانی کی فراہمی کا نظام شدید متاثر ہے، جس کے باعث شہری پانی کی ایک ایک بوند کو ترس گئے ہیں۔ گھریلو ضروریات پوری کرنا بھی دشوار ہو چکا ہے اور خواتین، بچوں، بزرگوں اور دیگر شہریوں کو پانی کے حصول کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔علاقہ مکینوں نے کہا کہ پانی ہر شہری کی بنیادی ضرورت اور بنیادی حق ہے، اس لیے عوام کو اس بنیادی سہولت سے طویل عرصے تک محروم رکھنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ واسا حکام کو چاہیے کہ وہ صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال کریں اور پانی کی مسلسل، منصفانہ اور باقاعدہ ترسیل کو یقینی بنائیں۔مکینوں نے ایم ڈی واسا اور چیف انجینئر واسا سے اپیل کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر اس مسئلے کا نوٹس لیں اور متعلقہ عملے کو فوری طور پر پانی کی فراہمی بحال کرنے کی ہدایات جاری کریں تاکہ عوام کو درپیش شدید مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔علاقہ مکینوں نے واضح کیا کہ اگر پانی کی فراہمی فوری طور پر بحال نہ کی گئی اور مسئلے کا مستقل حل نہ نکالا گیا تو وہ اپنے بنیادی حق کے حصول کے لیے احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ عوام نے واسا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ احتجاج کی نوبت آنے سے قبل فوری اقدامات کرتے ہوئے بلوچ کالونی، میر مٹھا اسٹریٹ اور رئیسانی اسٹریٹ, بروری روڈ کے مکینوں کو بلا تعطل پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *