Daily Shujaat Quetta
August 30, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
بلوچ کالونی، میر مٹھا اسٹریٹ اور رئیسانی اسٹریٹ کے مکینوں کو کیا مسئلہ درپیش ہے ؟اولاد نہ ہونے کا سماجی دباؤ خواتین میں ’’سوڈوسائسیس‘‘ کا سبب بن سکتا ہےہائی بلڈ شوگر جیسے لاعلاج سمجھے جانے والے مرض سے مکمل نجات دلانے میں مدگار غذا دریافتوالدین کی طویل عمر بچوں کی طویل زندگی کا امکان بڑھاتی ہے، تحقیقسڈنی میراتھون میں پاکستانیوں کی شاندار کارکردگی، قومی رنرز میں دانش الہیٰ بازی لے گئےمحمد عباس لارڈز میں 5 وکٹ لینے والے پاکستان کے ساتویں بولر بن گئےلارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 194 رنز سے شکست دے دیترک بحریہ اور صومالی فورسز کی مشترکہ کارروائی، قزاقوں کے قبضے سے بحری جہاز بازیاب کروالیاازبکستان چین سے J-10CE لڑاکا طیارے خریدنے والا دوسرا ملک بن گیاافغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کا ہلمند میں 9 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰبلوچ کالونی، میر مٹھا اسٹریٹ اور رئیسانی اسٹریٹ کے مکینوں کو کیا مسئلہ درپیش ہے ؟اولاد نہ ہونے کا سماجی دباؤ خواتین میں ’’سوڈوسائسیس‘‘ کا سبب بن سکتا ہےہائی بلڈ شوگر جیسے لاعلاج سمجھے جانے والے مرض سے مکمل نجات دلانے میں مدگار غذا دریافتوالدین کی طویل عمر بچوں کی طویل زندگی کا امکان بڑھاتی ہے، تحقیقسڈنی میراتھون میں پاکستانیوں کی شاندار کارکردگی، قومی رنرز میں دانش الہیٰ بازی لے گئےمحمد عباس لارڈز میں 5 وکٹ لینے والے پاکستان کے ساتویں بولر بن گئےلارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 194 رنز سے شکست دے دیترک بحریہ اور صومالی فورسز کی مشترکہ کارروائی، قزاقوں کے قبضے سے بحری جہاز بازیاب کروالیاازبکستان چین سے J-10CE لڑاکا طیارے خریدنے والا دوسرا ملک بن گیاافغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کا ہلمند میں 9 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 194 رنز سے شکست دے دی

لارڈز ٹیسٹ مین انگلینڈ نے پاکستان کو 194 رنز سے شکست دے دی۔

لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے دن انگلینڈ نے اپنی دوسری نامکمل اننگ 177 رنز 7 کھلاڑی آوٹ سے شروع کی اور اس کی آخری 3 وکٹیں گزشتہ روز کے اسکور میں 31 رنز کے اضافے سے گر گئیں، یوں انگلینڈ کی پوری ٹیم دوسری اننگ میں 54.2 اوورز کی بیٹنگ میں 208 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

 انگلینڈ کی دوسری اننگ کی خاص بات ایسیکس کاونٹی کے 29 سال کے ڈین لارنس کے 70 گیندوں پر بنائے گئے 54 رنز تھے،ٹیسٹ کرکٹ میں ڈین لارنس کی یہ چھٹی نصف سنچری اننگ تھی۔

پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کی دوسری اننگ میں محمد عباس سب سے کامیاب بولر رہے،انہوں نے57 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں، 36 سال کے محمد عباس کی لارڈز میں یہ 5 وکٹ کی پہلی اور پاکستان کی طرف سے تاریخی میدان پر کسی بھی بولر کی 5 وکٹ لینے کی ساتویں پر فارمینس تھی۔ پاکستان کی جانب سےخرم شہزاد اور محمد علی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں انگلینڈ کے 290 رنز کے جواب میں پاکستان ٹیم صرف 110 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، انگلینڈ نے پہلی اننگ کی 80 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگ میں پاکستان کو ٹیسٹ جیتنے کے لیے389 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی دوسری اننگ میں بھی پہلی اننگ کی طرح اوپنر امام الحق پنڈلی میں تکلیف کے سبب دستیاب نا تھے اور شان مسعود کیساتھ اذان اویس اننگ کا آغاز کر نے آئے البتہ 14 کے مجموعی اسکور پر پاکستان پہلی اننگ کے ٹاپ اسکورر اذان اویس، عبداللہ شفیق اور کپتان بابر اعظم کی وکٹیں گنوا چکا تھا۔ اس موقع پر سابق ٹیسٹ کپتان شان مسعود اور سعود شکیل نے ٹیم کو سنبھالا دیا۔

چوتھے دن کھا نے کے وقفے کے بعد بارش کے سبب کچھ دیر کے لیے کھیل روکا گیا اور جب دوبار شروع ہوا  تو 111 رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کو چوتھا نقصان اٹھانا پٹرا اور اولے رابنسن جنہوں نے اپنے تیسرے اوور کی تین گیندوں پر اوپنر اذان اویس اور عبداللہ شفیق کو آؤٹ کیا تھا ان کی ایک اندر آتی گیند شان مسعود کے پیڈز پر لگی، جنوبی افریقا کے امپائر پالیکر نے بائیں ہاتھ کے بیٹس مین کو ناٹ آؤٹ قرار دیا البتہ ڈی آر ایس میں واضح تھا کہ گیند وکٹوں میں جارہی تھی اور یوں امپائر کو اپنا فیصلہ بدلنا پٹرا۔

شان مسعود 72 گیندوں پر 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور یوں سعود اور شان کے درمیان چوتھی وکٹ پر یہ 97 رنز کی شراکت ختم ہوئی۔

چھٹے نمبر پر آنے والے وکٹ کیپر محمد رضوان صرف 9 گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے اور رابنسن کی دوسری اننگ میں چوتھی وکٹ بنے، رضوان نے وکٹوں میں آتی ایک سیدھی گیند پر گھٹنہ زمین پر رکھ کر زور دار شارٹ مارنے کی کوشش کی اور ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔

چائے کے وقفے کے بعد 16 کے انفرادی اسکور پر علی عثمان کو جوفرا آرچر نے آؤٹ کر دیا، دوسرے اینڈ پر سعود شکیل ڈٹے رہے البتہ جوش ٹونگے کو پل شارٹ کھلیتے ہوئے وہ بدقسمتی سے پانچویں ٹیسٹ سنچری سے محض تین رن پہلے ہیری بروک کو باونڈری لائن پر کیچ تھما بیٹھے، سعودشکیل نے 122گیندوں پر 13 چوکے اور دو چھکے مارے۔

یوں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی دوسری اننگ میں94 1رنز کے مجموعی اسکور پر  آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کی جانب سے اولے رابنسن سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 24 رنز دے کر چار آؤٹ کیے اور انگلینڈ نے میچ 194سے جیت کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *