Daily Shujaat Quetta
August 28, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بغیر بلٹ پروف عام گاڑی میں بذریعہ سڑک زیارت پہنچ گئے

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی دہشت گردی کے حالیہ واقعے کے بعد مانگی ڈیم اور زیارت کے متاثرہ علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے، شہداءکے اہلخانہ سے اظہار تعزیت، زخمیوں کی عیادت اور سیکیورٹی فورسز سے اظہار یکجہتی کے لیے بغیر بلٹ پروف عام گاڑی میں بذریعہ سڑک زیارت پہنچ گئے وزیراعلیٰ بلوچستان کو آئی جی پولیس نے زیارت میں مانگی ڈیم واقعہ اور مجموعی امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو، اراکین صوبائی اسمبلی سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام اور مقامی انتظامی افسران نے شرکت کی آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان نے مانگی ڈیم واقعہ، دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن، سیکیورٹی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جاری آپریشن کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے، ریاست دشمن عناصر کو دوبارہ منظم ہونے کا کوئی موقع نہ دیا جائے اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کارروائیاں مزید مو¿ثر، تیز اور فیصلہ کن انداز میں جاری رکھیں زیارت روانگی کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ حکومت اپنی آئینی اور قومی ذمہ داریوں سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے گی اور کسی بھی صورت عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی کوئی بلوچستانی مشکل، مصیبت یا دہشت گردی کا شکار ہوگا، وہ خود وہاں پہنچیں گے کیونکہ عوام کے دکھ درد میں شریک ہونا صرف سیاسی نہیں بلکہ اخلاقی اور ریاستی ذمہ داری بھی ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ حالات یقیناً چیلنجنگ ہیں، لیکن حکومت کا عزم پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ زیارت صرف ایک سرکاری دورے پر نہیں بلکہ شہداءکے اہلخانہ کے غم میں شریک ہونے، زخمیوں کی دلجوئی کرنے اور اپنی پولیس، لیویز، فرنٹیئر کور اور دیگر سیکیورٹی فورسز کو یہ پیغام دینے آئے ہیں کہ حکومت ہر محاذ پر ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے دہشت گردی کو مسترد کر دیا ہے اور آج پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے زیارت میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان بہادر سپوتوں نے آخری سانس تک بے مثال جرات، استقامت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا۔ ان کی قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *