Daily Shujaat Quetta
August 30, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

امن وحقوق کیلئے ظلم کے خلاف بلوچستان کے تمام حقیقی قیادت کومتحدہوناہوگا،مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ امن وحقوق کیلئے ظلم کے خلاف بلوچستان کے تمام حقیقی قیادت کومتحدہوناہوگا۔زیارت،ہنہ لواحقین کو انصا ف فراہم کیاجائے آرمی چیف کودھرناقیادت کے پاس آناہوگاہم کب تک لاشیں اٹھاتے جائیں گے مغویوں ولاپتہ افرادکی بازیابی لازمی ہے ڈالری جنگ نے بلوچستان کوتباہ کیا۔ان خیالات کااظہا رانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں وفودسے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیاانہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بلوچ پشتون ایریانوگوایریابن گیے ہیں ٹرکوں کوجلایاجارہاہے عوام کیساتھ ساتھ پولیس ولیویزوالوں کی لاشیں مل رہی ہے بند اے سی کمروں کے بیانات دعووں خوشنمااعلانات سے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔بےگناہ شہریوں عوام پولیس لیویز اہلکاروں کے اغوا کے بعد ان کے سفاکانہ قتل نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ دہشت گردی کی نئی لہر عوام کی جان، مال ،امن اور مستقبل کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔نہتے انسانوں کے خون کاحساب دیناہوگا۔جماعت اسلامی انسانیت سوز واقعات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت،شہداءکے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ریاست کی ناکامی نااہلی کی وجہ سے آج عوام اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھانے کے بعد سڑکوں پر انصاف اور تحفظ کا مطالبہ کرنے پر مجبور ہیں۔زیارت وہنہ کے لواحقین کااحتجاج امن،مغویوں کی بازیابی، ظلم وجبرکے خاتمہ اور انصاف کے حق میں عوام کی بے بسی کی آواز ہیں۔ جماعت اسلامی مظلوم قبائل،لواحقین اور دھرنے شرکاءکے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ہمارامطالبہ ہے ریاست عوام،شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے۔شرپسندوں دہشت گردوں کوقانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے بلوچ پشتون سمیت تمام قبائل کو دہشت گردی،نفرت اور بے گناہ انسانوں کے قتل کے خلاف متحد ہو اور امن، انصاف اورحقوق و وقار کے لیے اپنی آواز بلند کریں اگرہم سب متحد ہو ئے تووہ دن دورنہیں کہ امن وعدل کیساتھ ترقی وخوشحالی یقینی ملے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *