Daily Shujaat Quetta
August 29, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
آئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاآئی سی سی نے یو اے ای کے کرکٹر آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردیسینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظملارڈز ٹیسٹ کا پہلادن، انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹ پر 248 رنز بنالیےنیپال اور چین کی سرحد پر تباہ کن سیلاب کی وجہ کیا بنی؟امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے روابط پر چینی بینکوں پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہبرطانیہ کے 3 بڑے ائیرپورٹس پر سائبر حملہ، 87 لاکھ صارفین کا حساس ڈیٹا چوریحکام نے ایران پر امریکی پابندیوں سے متعلق پاکستان سے منسوب کیے گئے بیانات کی تردید کردیسانحہ پمز اسپتال: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلانگل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمالچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیا

حکومت خواتین کی تعلیم، معاشی خودمختاری کےلئے مختلف اقدامات پر عمل پیرا ہے

وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقیِ نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے پاکستان میں نویں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اہم بین الاقوامی فورم پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے اور اس سے عالمی سطح پر خواتین کی ترقی، مساوی مواقع اور بااختیار بنانے کے حوالے سے ملک کے مو¿قف کو مزید تقویت ملے گی۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے 57 رکن ممالک کے نمائندوں کی پاکستان میں موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ او آئی سی رکن ممالک خواتین کی فلاح و ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے ایک مو¿ثر پلیٹ فارم پر یکجا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے دوران خواتین کو درپیش چیلنجز، ان کی سماجی و معاشی ترقی، تعلیم، صحت اور فیصلہ سازی میں مو¿ثر کردار جیسے اہم موضوعات پر ہونے والی گفتگو مستقبل کے لیے مثبت نتائج کی حامل ہوگی۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ کانفرنس کی صدارت مصر سے پاکستان کو منتقل ہونا ایک اہم پیش رفت ہے اور آئندہ دو برس کے لیے پاکستان کی قیادت او آئی سی کے خواتین سے متعلق ایجنڈے کو مزید مو¿ثر انداز میں آگے بڑھانے میں نہ صرف معاون ثابت ہوگی بلکہ اسلام آباد اعلامیہ رکن ممالک کے درمیان تعاون، مشترکہ حکمتِ عملی اور خواتین کی بہتری کے لیے نئی راہیں متعین کرے گا۔ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ پاکستان کانفرنس کے دوران خواتین کی ترقی اور فلاح کے لیے کیے گئے اقدامات کو عالمی برادری کے سامنے پیش کرے گا، جس سے تجربات کے تبادلے اور باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت، وزارتِ خارجہ اور کانفرنس کے انعقاد میں شریک تمام ادارے اس اہم ذمہ داری کو کامیابی سے انجام دے رہے ہیں، جو قابلِ تحسین ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان حکومت بھی خواتین کی تعلیم، معاشی خودمختاری، سماجی تحفظ اور فیصلہ سازی میں ان کی مو¿ثر شمولیت کے لیے مختلف اقدامات پر عمل پیرا ہے

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *