صوبائی وزیر خوراک بلوچستان حاجی نور محمد خان دمڑ نے سانحہ زیارت کچ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کے لیے زیارت اور سنجاوی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر کمشنر سبی ڈویڑن اسد اللہ فیض، ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی، ڈسٹرکٹ چیئرمین زیارت عبدالستار کاکڑ، چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی خان محمد دمڑ، حاجی باز محمد خان دمڑ، حاجی راز محمد دمڑ، ملک آیاز خان دمڑ، ضلع نائب ناظم حاجی مومن شاہ دمڑ، چیئرمین ملک بایع خان دمڑ، چیئرمین حاجی نصرالدین ترین، ملک محمد غوث پانیزئی، حاجی محمد نور پانیزئی، حاجی اللہ نور پانیزئی، ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین زیارت حبیب اللہ پانیزئی، میونسپل کمیٹی سنجاوی کے ڈپٹی چیئرمین دنیا خان باچا اندڑ، حاجی حبیب اللہ دمڑ، محمد اشرف خان دمڑ، حاجی خیال سلمان خیل، ملک غفار ترین، مولوی فقیر اللہ دمڑ، محبوب خان دمڑ، نصیب اللہ دمڑ، مولوی عبدالصمد اور مولوی محمد اکبر دمڑ سمیت علاقے کے دیگر معززین بھی ان کے ہمراہ تھے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ زیارت کچ میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کا صدمہ ناقابلِ بیان ہے۔ شہداءپولیس ہمارے اپنے بچے اور بھائی تھے۔ جتنا درد شہدائکے والدین اور لواحقین کو ہوا ہے، اس سے کہیں زیادہ صدمہ مجھے پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر شہداءکے جنازوں پر سیاست کر رہے ہیں۔ اگر یہ لوگ واقعی غمزدہ ہوتے تو شہداءکے جنازوں میں شریک ہوتے اور لواحقین کے گھروں جا کر ان کا غم بانٹتے۔ مگر یہ سیاسی بیروزگار لوگ لواحقین سے ہمدردی کے بجائے اپنی کھوئی ہوئی سیاسی ساکھ بحال کرنے کے لیے شہداءکے جنازوں کا سہارا لے رہے ہیں۔ عوام ایسے لوگوں کو مسترد کر دیں گے۔
adminshuja
اگلی خبر →
بلوچستان کے امن کےلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنےوالے جوان قوم کے حقیقی ہیرو ہیں، سرفراز بگٹی
← پچھلی خبر
تربت شدید گرمی کی لپیٹ میں

Leave a Reply