Daily Shujaat Quetta
September 3, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
روس ایران کو جدید سپرسونک کروز میزائل تیارکرنے میں مدد فراہم کر رہا ہے، برطانوی اخبارکا دعویٰبلوچستان کے نوجوان ہتھیاروں کے بجائے قلم کو طاقت بنائیں، ضیاءلانگومیرٹ اور شفافیت صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے،شکیل قادر خانسپریم کورٹ کے ججز کی اسپیکر بلوچستان سے ملاقات، صاحبزادے کے انتقال پر تعزیتاہم نوعیت کے منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی سست روی برداشت نہیں کی جائےگیبدامنی قبضہ گرو قوتوں کی پیدا کردہ ہے ، نواب ایاز خان جوگیزئیناشتہ نہیں کرتے تو اس کا بڑا نقصان جان لیںپی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیاپاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے پنچزکا عالمی ریکارڈ قائم کردیاعاقب جاوید نے انگلینڈ کیخلاف شکست کی ذمہ داری کپتان بابر اعظم اور کوچ سرفراز احمد پر ڈال دیروس ایران کو جدید سپرسونک کروز میزائل تیارکرنے میں مدد فراہم کر رہا ہے، برطانوی اخبارکا دعویٰبلوچستان کے نوجوان ہتھیاروں کے بجائے قلم کو طاقت بنائیں، ضیاءلانگومیرٹ اور شفافیت صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے،شکیل قادر خانسپریم کورٹ کے ججز کی اسپیکر بلوچستان سے ملاقات، صاحبزادے کے انتقال پر تعزیتاہم نوعیت کے منصوبوں کی تکمیل میں کسی قسم کی سست روی برداشت نہیں کی جائےگیبدامنی قبضہ گرو قوتوں کی پیدا کردہ ہے ، نواب ایاز خان جوگیزئیناشتہ نہیں کرتے تو اس کا بڑا نقصان جان لیںپی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن مصباح الحق نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیاپاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے پنچزکا عالمی ریکارڈ قائم کردیاعاقب جاوید نے انگلینڈ کیخلاف شکست کی ذمہ داری کپتان بابر اعظم اور کوچ سرفراز احمد پر ڈال دی

عمران خان کی ان کے بیٹوں سے بات کرانے کی 2 کوششیں کی گئیں مگر ان کا واٹس ایپ نمبر صرف کالنگ پرجاتا ہے: بیرسٹر عقیل

وزیرمملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ان کے بیٹوں سے بات کرانے کی 2 کوششیں کی گئیں مگر یا تو کنکشن کا مسئلہ ہے یا وہ والد سے بات ہی کرنا نہیں چاہتے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد جاری ہے، عمران خان کی بہنوں سے ملاقاتیں بھی کرائی جاچکی ہیں مگر سوشل میڈیا پر اداروں اور ان کے سربراہان کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ سیاسی مقاصد کے لیے کوئی حربہ استعمال کیا گیا تو ملاقاتیں روکی جاسکتی ہیں۔ 

 وزیرمملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ سپریم کورٹ میں اگلی سماعت سے پہلے درمیان میں ملاقات ہوسکتی ہے لیکن آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کو ایک وارننگ دی گئی ہے کہ انہوں نے سیاسی پروپیگنڈا کرکے عدالت میں دی گئی انڈرٹیکنگ کی خلاف ورزی کی ہے۔

 پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کیساتھ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ان کے بیٹوں سے بات کرانے کی دو کوششیں کی گئیں مگر یا تو کنکشن کا مسئلہ ہے یا وہ اپنے والد سے بات ہی کرنا نہیں چاہتے۔ اُن کے پاس مؤثر پاکستانی شناختی کارڈز موجود ہیں پھر بھی ویزا کا بہانہ بناتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *