Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

رمضان کے آغاز سے پہلے عوام کے لیے بڑا ریلیف

کراچی : کمشنر کراچی نے رمضان سے پہلے تمام اشیائے ضروریہ کی فہرستیں جاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا مناسب اور رعایتی قیمت پر اشیا کی فراہمی کیلئے رمضان پیکج تیار کیا جائے.

تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی کی زیر صدارت رمضان پیکج اور پرائس کنٹرول اقدامات سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں تاجروں، صارفین کے نمائندوں، مارکیٹ کمیٹی اور گروسری ایسوسی ایشن سے مشاورت کی گئی، جبکہ بیورو آف سپلائی اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی شریک ہوئے جبکہ ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شامل ہوئے۔

اجلاس میں مناسب اور رعایتی قیمت پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے رمضان پیکج تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کمشنر کراچی نے ہدایت کی کہ رمضان سے پہلے تمام اشیائے ضروریہ کی فہرستیں جاری کی جائیں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف خصوصی مہم چلائی جائے۔

مزید برآں، رمضان سے قبل گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے اور ڈپٹی کمشنرز کو کارروائی کی نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنرز کو روزانہ کی کارروائی اور رپورٹنگ یقینی بنانے کا بھی حکم دیا گیا ہے تاکہ عوام کو بروقت اشیائے ضروریہ مناسب قیمت پر فراہم کی جا سکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

awais

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *