Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

بھارت امریکا تجارتی معاہدےکیخلاف بھارتی کسانوں کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

بھارت  امریکا  تجارتی معاہدے کے خلاف  بھارتی کسانوں  نے  ملک گیر  احتجاج کا  اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کسان یونین نے کل 12 فروری کو  ملک بھر میں ہڑتال کی کال دے دی ہے۔

کسان  رہنماؤں کا کہنا ہےکہ  زراعت کے شعبے میں بھارت نے امریکا کو  حد سے زیادہ رعایتیں دی ہیں جو کسانوں کے مفادات کے خلاف ہیں۔

آج بھارتی پنجاب میں کسانوں نے بھارت امریکا تجارتی معاہدے کے خلاف احتجاج بھی کیا اور  دونوں ممالک کے  رہنماؤں کے  پتلے نذر آتش کیے۔

کسان تنظیموں نے معاہدے کو مودی حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ یہ امریکا کے سامنے جھکنے کے مترادف ہے، اس سے بھارتی زرعی شعبے پر مزید دباؤ بڑھےگا۔

بھارت کے وزیر تجارت پیوش گوئل کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کے تحت بعض بھارتی زرعی مصنوعات، جن میں کیلے اور آم شامل ہیں کو امریکی منڈی تک بغیر کسی محصول (زیرو ٹیرف) کے رسائی حاصل ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق  بھارت میں تقریباً 80 فیصد کسان چھوٹے کاشت کار ہیں جو دو ہیکٹر یا اس سے کم زمین کے مالک ہیں، جس کی وجہ سے ان کی آمدنی محدود رہتی ہے۔ تاہم کسان ایک بااثر ووٹنگ بلاک کی حیثیت رکھتے ہیں اور مختلف حکومتیں لاکھوں کاشتکاروں کو ناراض کرنے سے گریز کرتی رہی ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

awais

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *