صوبائی ایپکس کمیٹی اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام کی شرکت ۔پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مو¿ثر دفاعی حکمت عملی اور بروقت جوابی کارروائیوں پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
بلوچستان سے اب تک 7 لاکھ 21 ہزار جبکہ مجموعی طور پر صوبے کے راستے تقریباً 10 لاکھ افغان مہاجرین کو واپس بھجوایا جا چکا ہے۔
پوست کی کاشت میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور 330 افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے ہیں ۔ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث 9 افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز ۔
اپیکس کمیٹی نے ایف آئی اے بلوچستان کی کارکردگی میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اقدامات مزید مو¿ثر بنانے کی ہدایت کی۔
دہشت گردی کے خلاف ریاستی بیانیے کو مضبوط اور واضح بنانا ناگزیر ہے ۔ امن و استحکام کے قیام کے لیے تمام ریاستی ادارے ایک صفحے پر ہیں اور پائیدار قیام امن کے لئے کوشاں ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا اکیسواں اجلاس

Leave a Reply