Daily Shujaat Quetta
June 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

سوئی سمیت بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی ترجیحات میں شامل ہے،سرفرازبگٹی

سوئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعرات کو سوئی کے دورے کے دوران سوئی رنگ روڈ اور گیس فراہمی کے منصوبوں کا افتتاح کیا جبکہ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کی جانب سے چیکس کی تقسیم کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت بھی کی تقریب میں قبائلی عمائدین، سول سوسائٹی کے نمائندوں، گیس انتظامیہ اور علاقے کے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین میں اسناد بھی تقسیم کیں اور ان کی محنت، لگن اور خدمات کو سراہا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب بگٹی قوم کے نوجوان تعلیمی میدان میں نمایاں مقام حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بگٹی طلبہ اپنی محنت اور قابلیت کے ذریعے نہ صرف اپنے علاقے بلکہ پوری قوم اور صوبے کا نام روشن کریں گے انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی وہ ذریعہ ہے جس کے ذریعے ترقی اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلتی ہیں اور معاشرے میں مثبت تبدیلی آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سڑکوں، گیس اور دیگر بنیادی انفراسٹرکچر کے منصوبوں کے ذریعے عوام کو سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ ان کے معیارِ زندگی میں بہتری لائی جا سکے ۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *