Daily Shujaat Quetta
April 11, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیزکو 7 وکٹوں سے ہرادیاڈیل نہ ہوئی تو ایران کا ہر پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی ایران کو ڈیل کیلئے آج کی ڈیڈلائنپیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے 2 ہزار روپے براہ راست اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گےگوگل کروم میں ایک بہترین فیچر کا اضافہپیٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا، فضل الرحمان کا جمعے کو احتجاج کا اعلانبمبار طیارے، ڈرون اور ہیلی کاپٹر، ایران میں امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیںاگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اتنے تابوت واپس جائینگےکہ گنتی مشکل ہوجائیگی، ائیر مارشل (ر) ارشد ملکسینئر ایرانی عہدیدار کی پاکستان کی جانب سے فوری جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیقایران امریکا سیز فائر تجویز کو ’اسلام آباد اکارڈ‘ کا نام دیا جا رہا ہے: رائٹرزپاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے امریکا کیساتھ تعلقات بہتر کیے، بھارتی میڈیا پر پاکستانی کامیابیوں کے چرچےپی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیزکو 7 وکٹوں سے ہرادیاڈیل نہ ہوئی تو ایران کا ہر پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی ایران کو ڈیل کیلئے آج کی ڈیڈلائنپیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے 2 ہزار روپے براہ راست اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گےگوگل کروم میں ایک بہترین فیچر کا اضافہپیٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا، فضل الرحمان کا جمعے کو احتجاج کا اعلانبمبار طیارے، ڈرون اور ہیلی کاپٹر، ایران میں امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیںاگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اتنے تابوت واپس جائینگےکہ گنتی مشکل ہوجائیگی، ائیر مارشل (ر) ارشد ملکسینئر ایرانی عہدیدار کی پاکستان کی جانب سے فوری جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیقایران امریکا سیز فائر تجویز کو ’اسلام آباد اکارڈ‘ کا نام دیا جا رہا ہے: رائٹرزپاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے امریکا کیساتھ تعلقات بہتر کیے، بھارتی میڈیا پر پاکستانی کامیابیوں کے چرچے

ٹی 20 ورلڈکپ میں بدترین کارکردگی: قومی کھلاڑیوں پر 50 لاکھ جرمانے پر عملدرآمد تاحال نہیں ہوسکا

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف شکست پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر 50 لاکھ جرمانے پر عملدرآمد تاحال نہیں ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق 15 فروری کو روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کی 61 رنز کی شکست کے بعد ناقص پرفارمنس پر میچ کھیلنے والی ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 50 لاکھ فی کس جرمانے کی تجویز پیش کی گئی تھی جس پر فی الحال عملدرآمد نہیں ہوا۔

بورڈ کے ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی حالیہ عرصے میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کے تناظر میں مستقبل میں مزید سخت اقدامات کا ارادہ رکھتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو ہر سطح پر مراعات بورڈ کی سطح پر دینے کا اعلان کیا، پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی بار آکشن متعارف کروایا جس سے کھلاڑیوں کو کروڑوں روپے میں فرنچائزز نے خریدا تاہم اس کے باوجود عالمی مقابلوں میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس مایوس کن حد تک تنزلی کی جانب گامزن ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ بورڈ میں پرفارمنس کی بنیاد پر مراعات کھلاڑیوں کو دی جائیں گی البتہ خراب کارکردگی پر ان کی مراعات اور پیسوں میں کٹوتی کے امکان کو مستقبل میں خارج ازامکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔

بورڈ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا ہر طرح سے خیال رکھتا ہے اور انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کی مد میں سال میں کروڑوں روپے کے معاہدے میں شامل کیا جاتا ہے۔

اب مستقبل میں ناقص پرفارمنس پر کھلاڑیوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا، ان کو مراعات اور اچھے معاوضے عمدہ پرفارمنس کے لیے دیے جاتے ہیں، ایسا نہ ہونے کی صورت میں کھلاڑیوں کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *